جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-08

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کا انتقال

JK-CM-Mufti-Sayeed
نئی دہلی
یو این آئی
جموں و کشمیر کے چیف منسٹر مفتی سعید آج صبح8بجے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس( ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ وہ79برس کے تھے ، مفتی سعید کو سینے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے گزشتہ22دسمبر کو ایر ایمبولینس کے ذریعہ ایمس میں داخل کیا گیا تھا ۔ انہیں آئی سی یو میں کل سے معاون حیات آلات پر رکھا گیا تھا ۔ سعید کے پسماندہ ارکان خاندان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں ، جن میں سے بڑی بیٹی محبوبہ مفتی جموں و کشمیر کی چیف منسٹر رہ چکی ہیں ۔ سعید مرکز میں وی پی سنگھ کی حکومت میں وزیر داخلہ بھی رہے تھے ۔ سعید کے انتقال کی خبر ملتے ہی لواحقین اور ریاستی حکومت کے سینئر افسر ہسپتال پہنچ گئے ۔ جموں و کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد قائم ہونے کے بعد مفتی سعید گزشتہ برس یکم مارچ کو چیف کے علاقہ زیر انتظام علاقوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ جموں و کشمیر حکومت نے ریاست بھر میں ایک روزہ تعطیل اور سات روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ۔ اس سلسلہ میں جنرل ایدمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ طور پر حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء راشٹرپتی بھون میں آج متعدد ہندی سیوا سمان سماروہ کو آخری لمحات میں منسوخ کردیا گیا ۔ اس تقریب کے لئے تمام اہم لوگ راشٹریہ پتی بھون کے ربار ہال میں پہنچ گئے تھے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، نائب صدر حامد انصاری ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت متعدد سیاسی لیڈروں نے مفتی سعید کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا ہے اور انہیں بے نظیر سیاست داں قرار دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ اور بی جے پی صدر امیت شاہ نے بھی سعید کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

محبوبہ مفتی دختر مفتی سعید متوقع وزیراعلیٰ جموں و کشمیر
دریں اثنا سرینگر سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب محبوبہ مفتی کے جموں و کشمیر کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہونے کا امکان ہے ۔ ان کے والد اور چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے آج انتقال کی وجہ یہ عہدہ مخلوعہ ہوا ہے ۔ توقع ہے کہ متفقہ طور پر محبوبہ مفتی کو مذکورہ عہدہ کے لئے انتخاب عمل میں آئے گا ۔ جہاں تک پی ڈی پی کا تعلق ہے ہم متفقہ طور پر محبوبہ مفتی کو مفتی صاحب کے جانشین بنانے کے خواہاں ہیں ۔ پی ڈی پی کے سینئر قاید اور لوک سبھا کے رکن مظفر حسین بیگ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ تاہم محبوبہ مفتی کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائر کئے جانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی منظوری کی ضرورت ہے جو کہ ریاستی مخلوط حکومت کی ایک جونیر ہے ۔ پی ڈی پی کے سینئر قائد مظفر حسین بیگ نے آج یہاں کہا کہ اگرچیکہ بی جے پی کی جانب سے تا حال اس سلسلہ میں کسی مخالفت کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن قطعی فیصلہ اس سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان کی جانب سے کیاجائے گا ۔87رکنی جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے ارکان کی تعداد28اور بی جے پی کو25نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ایوان میں نیشنل کانفرنس کے ارکان کی تعداد15اور کانگریس کے ارکان کی تعداد صرف بارہ ہے ۔ گزشتہ سال پی ڈی پی اور بی جے پی اتحاد کے بعد ریاست میں تشکیل دی گئی ۔ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آغاز18جنوری سے ہونے والا ہے ۔ محبوبہ مفتی کے تعلق سے سمجھاجاتا ہے کہ انہیں سیاسی بصیرت حاصل ہے اور وہ اس عہدہ پر اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کرسکیں گی ۔ انہوں نے1996میں اپنے سیاسی زندگی کا آغاز کیا جس کے بعد سے وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ریاست کو مستفید کرتی آرہی ہٰں ۔56سالہ محبوبہ مفتی جن کی دو لڑکیاں ہیں، پی ڈی پی کی صدر بھی ہیں ۔ انہوں نے اسمبلی کی پہلی نشست حلقہ بیج بہرا سے کامیابی ھاصل کی ۔ انہوں نے یہ انتخاب کانگریس کے ٹکٹ پر جیتا تھا، محبوبہ مفتی ریاست میں کلیدی رول ادا کرتی آرہی ہیں جس کی وجہ سے توقع ہے کہ وہ اب بھی اگر انہیں چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کردیا جائے تووہ بہتر طور پر اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گی ۔ مفتی سعید اور محبوبہ مفتی کے علاوہ بعض دوسرے قائدین نے ایک اپنی علاقائی پارٹی تشکیل دی جس کے بعد سے وہ کہیں زیادہ سر گرم ہوگئے ۔

Mufti Mohammad Sayeed, Chief Minister Of Jammu And Kashmir, Dies At 79

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں