ممبئی کے کاندیولی میں بھیانک آتشزدگی - ایک ہزار جھونپڑیاں نذر آتش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-08

ممبئی کے کاندیولی میں بھیانک آتشزدگی - ایک ہزار جھونپڑیاں نذر آتش

ممبئی
ایجنسیاں
دو افراد ہلاک اور دیگر11زخمی ہوگئے جب کہ ممبئی کے مضافاتی علاقہ میں واقع سلم بستی کی جھونپڑیوں میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی، سمجھاجاتا ہے کہ آتشزدگی کا سبب گیس سلینڈر کا پھٹ پڑنا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ دامونگر سلم علاقے میں یہ آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ دو افراد کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جن میں ایک کی شناخت پر ہلاد کھارٹ45کی حیثیت سے کی گئی جب کہ دوسرے کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ فائر بریگیڈ کنٹرول روم نے دن کے12:30بجے16فائر ٹینڈرس اور9واٹر ٹینکرس روانہ کئے تاکہ آگ پر قابو پایاجاسکے ۔جبکہ آگ پر 3:10بجے قابو پایا گیا ۔ ایک گیس لینڈر جھونپڑی میں پھٹ پڑا۔ تقریبا1000جھونپڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ویڈیو فوٹیج اور تصاویر جو ٹوئٹر پر بھیجی گئیں جس سے سلم بستی کے اوپر سیاہ اور کثیف دھواں اٹھتا دیکھا گیا ۔ جب کہ ایک کے بعد دیگر بارہ سیلنڈر پھٹ پڑے جس سے آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک کلو میٹر دور پر رہائش پذیر افراد نے زور دار دھماکوں کی آواز سنی ۔ این ایس ایس اور سیول ڈیفنس کے افراد حالات پر قابو پانے میں کوشاں ہیں جب کہ علاقے کے افراد میں دہشت دیکھی گئی ۔

massive fire broke out in Mumbai's Kandivali, Over 1000 Huts Destroyed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں