نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا اور راہول کے خلاف سمن برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-08

نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا اور راہول کے خلاف سمن برقرار

نئی دہلی
یو این آئی
دہلی ہائی کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں صدر کانگریس سونیا گاندھی اور پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف سمن کالعدم کرنے سے متعلق ان کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے ۔ بی جے پی لیڈ ر ہیرالڈ سبرامنیم سوامی نے نیشل ہیرالڈ کے پبلشرس اسوسی ایٹید جرنلس لمٹیڈ( اے جے ایل) کو90۔25کروڑ روپے کا قرض دینے کا پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے ۔ الزام کے مطابق کمپنی نے28دسمبر2010کو یہ قرض ینگ انڈین لمٹیڈ ( وائی آئی ایل) کو جو ایک چیارٹیبل کمپنی ہے، کے حوالے کئے، جو دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کے مترادف ہے ۔ کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی نیشنل ہیرالڈ کے پبلشرس کی جانب سے اسے ادا شدنی90۔25کروڑ روپے کا قرض چیاریٹیبل کمپنی کے حوالے کرنے کے بجائے منسوخ کردئے۔ یاد رہے کہ کمپنی میں پارٹی کے بعض قائدین ڈائرکٹر س ہیں۔ ڈاکٹر سوامی نے استدلال کیا کہ یہ قرض اے جے ایل کو غیر قانونی طور پر دیا گیا اور اس کے حصص وائی آئی ایل کی جانب سے دھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کئے گئے۔ تاکہ پبلیکیشن کی جائیداد میں تغلب کیاجاسکے ۔ اس کیس میں سماعتی عدالت نے سونیا، ان کے فرزند راہول گاندھی اور دیگر پانچ افراد بشمول کانگریس کے خازن موتی لال ووہرا ، جنرل سکریٹری آسکر فرنانڈیز، سمن دوبے، سام پٹروڈ اور وائی آئی ایل کو سمن جاری کیا تھا۔ سونیا اور راہل نے ان کے خلاف سمن کو کالعدم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی جسے عدالت عالیہ نے مسترد کردیا ہے ۔ اب انہیں اس کیس میں سماعتی عدالت کے رو برو حاضر ہونا پڑے گا۔ پارٹی ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے جو ایک سینئر وکیل ہیں اور نائب صدر پارٹی کی پیروی کررہے ہیں، ان خیالات کو مسترد کردیا کہ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ پارٹی کے لئے ایک بڑا دھکہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں کئی قانونی نقائص پائے جاتے ہیں ، پارٹی نہ صڑف اسے چیلنج کرے گی بلکہ تمام قانونی امور کی تکمیل کرے گی ۔ اس دوران بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی امکانی اپیلوں پر یکطرفہ فیصلہ کو ٹالنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک کیوٹ داخل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں کیوٹ داخل کیا ہے تاکہ اگر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کوئی درخواست داخل کریں تو میری بات سنے بغیر یا کوئی موقع دئیے بغیر ان کی درخواست پر کوئی حکم جاری نہ ہو۔

National Herald Case: Sonia Gandhi, Rahul Have To Appear Before Trial Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں