سنجے دت کو مارچ میں قید و بند کی صعوبتوں سے نجات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-09

سنجے دت کو مارچ میں قید و بند کی صعوبتوں سے نجات

ممبئی
ایس این بی
مشہور و معروف فلم ادارکار سنجے دت جنہیں ممبئی میں مارچ1993ء میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں پانچ سل کی سز اہوئی ہے ، اور سپریم کورٹ نے بھی مارچ2013میں ٹاڈا کورٹ کے فیصلے کو مہر ثبت کردی تھی، آئندہ سال7مارچ2016کو قیدو بند سے نجات مل جائے گی، اس کی تصدیق سرکاری ذرائع نے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق7مارچ2016کو سنجے دت42مہینوں کی سزا مکمل کرلیں گے ، ٹاڈا کے تحت ان پر سے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہٹا دیا گیا تھا، لیکن انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام میں سزا سنائی گئی جو کہ انہوں نے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے رکھا تھا ، ممبئی6دسمبر1992کو اجودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد بڑے پیمانے پر فساد پھوٹ پڑے تھے ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ان کی ضمانت منسوخ کردی گئی اور انہیں چار ہفتے میں خود سپردگی کرنے کی ہدایت دی گئی اور 16مئی2013کو انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید کردیا گیا جہاں سے پھر ایک ہفتے بعد یروڈہ جیل پونے منتقل کردیاگیا ، جہاں ان کی کارکردگی اور سلوک کافی بہتر بتایاجارہا ہے ۔ انہیں پانچ سال کی سزا کا حکم دیا گیا ہے اور 18ماہ زیر سماعت قیدی کی حیثیت سے وہ سزا کاٹ چکے ہیں اور اب صرف42ماہ کی سزا ملنی ہے جو کہ مکمل ہوجائے گی۔ اس دوران سنجے دت کو کئی مرتبہ ان کے حسن سلوک اور قانون کے مطابق پیرول اور مختلف اسباب کے رہائی نصیب ہوئی ہے جس کی کئی لوگوں نے مذمت کی ہے ، لیکن ان کی بہتر کارکردگی اور حسن سلوک کے سبب کئی اہم و معروف ہستیوں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ عیاں رہے کہ سنجے دت کو ممبئی سیریل بم دھماکہ کیس میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد عدالت نے5سال کی سزا سنائی تھی۔ چونکہ انہوں نے18ماہ پہلے ہی جیل میں گزار چکے تھے۔ لہذا عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سجئے دت کو ساڑھے تین سال کی سزا اور کاٹنی باقی تھی۔ انہوں نے اس بچی ہوئی سزا میں سے تقریبا دو سال نو ماہ کی سزا پوری کرلی ہے ۔ عام ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں سنجے دت کا رویہ اچھا ہونے کی وجہ سے جیل انتظامیہ نے چھ ماہ پہلے ہی رہائی کی تجویز پیش کی ہے۔ سنجے دت کو2003میں1993بم دھماکہ معاملہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مجرم قرار دیا گیا، اداکار فی الحال پونے کی یروڈہ جیل میں قید ہیں۔ انہیں کئی مرتبہ ان کے حسن سلوک اور مختلف اسباب پر ہائی نصیب ہوئی ہے ۔ اگست2015: سنجے دت ایک ماہ اپنی بیٹی کی ناک کی سرجری کے سبب جیل سے باہر رہے۔
دسمبر2014: 14دنوں کے فرلو پر گھر جانے کی اجازت ملی ، لیکن دودور کے لئے منظوری نہیں دی گئی ۔ دراصل میڈیا نے کافی شور مچا دیا تھا ۔
دسمبر2013: میں ان کی بیوی کو ٹی بی ہوگئی اور علاج کے لئے انہیں 28دنوں کے پیرول پر چھٹی ملی اور پھر مزید 28دنوں کی منظوری حاصل ہوئی تھی ۔
اکتوبر2013: میں انہیں پہلے 14دنوں کا فرلو ملا اور پھر مزید چودہ دن بڑھائے گئے ۔ تاکہ وہ اپنے پیر کا علاج کراسکیں ۔

Sanjay Dutt to be freed from jail early March 2016

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں