اسلامی مملکت پاکستان ناکام اور عدم استحکام سے دوچار - سابق وزیر دفاع برطانیہ لیام فاکس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

اسلامی مملکت پاکستان ناکام اور عدم استحکام سے دوچار - سابق وزیر دفاع برطانیہ لیام فاکس

UK-ex-Defense-Liam-Fox-on-Pakistan
برطانیہ کے سابق وزیر دفاع لیام فاکس نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستانی نیو کلیر ہتھیاروں اور2نئے ہیوی واٹر پلانٹس کے خطرات کوہمیشہ ذہن نشین رکھنا چاہئے۔2ہیوی وٹر پلانٹس سالانہ24جوہری وار ہیڈس تیار کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محتاط اور ہوشیار رہنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان عدم استحکام سے دوچار ہے ۔ واشنگٹن میں فی الحال حکام اور عہدیداروں کی تمام تر توجہ ایران اور اس کے نیوکلیر پروگرام پر مرکوز ہے اور اسی دھن میں پاکستان کو یکسر فراموش کردیا گیا ہے جب کہ پاکستان 120کلو میٹر وار ہیڈس کے ڈھیر پر بیٹھا ہے اور اب2نئے ہیوی پاور پلانٹس کی تعمیر شروع کردی ہے جو اب سے سالانہ24نیو کلیر وار ہیڈس تیار کرنے کے اہل ہوں گے ۔ جوہری مسئلہ ہی ایسا مسئلہ ہے جس کا نہ تو کوئی اعتراف کرتا ہے اور نہ ہی اس پر تفصیلی گفتگو کے لئے تیار ہتا ہے۔ یہی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ ہے ، لیام فاکس نے ایک امریکی مکتب فکر سنٹر فار اسٹرٹیجک اینڈ انٹر نیشنل اسٹیڈیز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آں پہنچا ہے کہ بین الاقوامی دہشت گردی اور اس کے پھیلاؤ سے مقابلہ کے لئے پوری بین الاقوامی برادری کو متحدہوجانا چاہئے ۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اس کے طرز عمل میں تبدیلیاں واقع ہوتی رہی ہیں ۔ بلا شک و شبہ پریشانی اور فکر کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان جیسے ممالک میں اس کے پھیلاؤ کا اندیشہ بہت زیادہ ہے اور نیو کلیر ذخائر تک دہشت گردوں کی رسائی کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔ ہمیں بین الاقوامی دہشت گردی سے بہت زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ سابق برطانوی وزیر دفاع نے پاکستان کو ناکام ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی بری نیت یا بدنام کرنے کے خیال سے ایسا نہیں کہا بلکہ اسلامی جمہوریہ کے عدم استحکام سے ایسے اظہار خیال پر مجبور ہوا ۔ سیاسی سطح پر ہمیں اکثر حریفوں سے ہی واسطہ پڑتا ہے تاہم پاکستان جیسے ملک کے حوالہ سے یہ سمجھنا دشوار ہے کہ حقیقی معنوں میں انچارج(نگراں) کون ہے ۔ تحفظ و نگرانی کی ذمہ داری ، فوج، سیاستدانوں یا آئی ایس آئی پر ہے ۔ ایسی صورتحال میں ہمیں تمام کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کی ضرورت ہے ۔ لیام فاکس فی الحال برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ فاکس نے کہا کہ برطانوی زاویہ نگاہ سے میں یہ معلوم کرنے کا خواہشمند ہوں کہ 200سالہ مشترکہ تاریخ کے باوجود ، ہندوستان مابعد تقسیم اس قدر مستحکم ، خوشحال کیسے ہوا اور متوسط طبقہ معیشت کو فروغ کیسے حاصل ہوا جب کہ پاکستان.............شروع سے ہی نمایاں طور پر پسماندگی اور روبہ انحطاط رہا ۔ تقسیم کے وقت کسی کی سمجھ میں نہ آتا تھا کہ پاکستان کو کیا کہہ کر پکارا جائے کیونکہ اس کی کوئی فطری ، تاریخ اور جغرافیائی شناخت نہیں تھی۔ حقیقی معنوں میں یہ محض سرنامیہ(عرفیت) ہی ہے یا پھر اسے علامت ہی قرار دیاجاسکتا ہے کیونکہ پنجاب ، افغانستان ، کشمیر ، سندھ اور ایسی کئی ریاستوں کے نام کے پہلے حروف کو جوڑ کر پاکستان وجود میں آیا ۔ ایسی صورتحال میں اسے مستحکم شناخت بھی قرار نہیں دیاجاسکتا ہے ۔

Do not forget dangers posed by Pakistan's nuclear weapons: UK's ex-Defense Secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں