نیویارک کے اسکولوں کو عید اور بقرعید کی تعطیل کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

نیویارک کے اسکولوں کو عید اور بقرعید کی تعطیل کا اعلان

واشنگٹن
رائٹر
نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو نے شہر بھر کے اسکولس میں عبدالفطر اور عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے اور اسے شہر کی کمیونیٹز کے لئے ایک نئی تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔ جب میئر نے بروکلین کے اسکول، پی ایس30میں ان چھٹیوں کا اعلان کیا تو مسلمان بچیوں نے جن کی اس اسکول میں خاصی تعداد ہے، خوشی سے تالیاں بجائیں ، اور لانگ لیوا مریکہ ، کے نعرے بلند کئے ۔ یہ رپورٹ امریکی میڈیا میں شائع ہوئی ہے۔ نیویارک کے اسکولس میں سرکاری تعطیل کی منظوری سٹی کونسل پ ہلے ہی2008ء میں سابق میئر بلوم برگ کے دور میں دے چکی تھی لیکن اس وقت کے میئر ان تہواروں پر چھٹیوں کے حق میں نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود درجنوں کمیونٹیز کے تہواروں پر سرکاری چھٹیوں کی رسم ڈالی گئی تو بچوں کے اسکول کے دورانیہ میں کمی واقع ہوجائے گی اور ان کی تعلیم متاثر ہوگی ۔ اس کے برعکس موجودہ میئر مسلمانوں کی ان دونوں اہم تہواروں پر چھٹیوں کے حق میں ہیں اور انہوں نے اپنے انتخابی مہم میں مسلمانوں سے ان تعطیلات کی منظوری کا وعدہ کررکھا تھا ۔ عید اور بقرعید کے موقع پر سرکاری تعطیل کی منظوری کے لئے نیویارک کے مسلمان برسوں سے جدو جہد کرتے رہے ہیں۔ نیویارک میں مسلم ہالی ڈیز کی منظوری سے امریکی مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایک دوسرے کو سوشیل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات دینا شروع کردئیے ہیں۔ مسلم لیڈرس نے جمعہ کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن مسلمان اجتماعات منعقد کرکے میئر اور ان کی پارٹی ڈیمو کریٹس کا شکریہ ادا کریں گے۔

پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب امریکہ میں موجود ہند و طبقہ کے لیڈرس نے مقامی اسکولس کی تعطیلات میں دیوالی کی تعطیل کو ختم کردینے کے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مقامی میئر پر الزام عائدکیا کہ میئر نے اس سلسلہ میں ذمہ داری سے کام نہیں لیا ۔ نیویارک کے میئر بل دے گلاسیو نے کل اعلان کیا تھا کہ مقامی اسکولس کو عید الفطر اور عیدالاضحٰی کی چھٹیاں رہیں گی ۔ میئر نے پبلک اسکول ہالی ڈے کیلنڈر سے دیوالی کی چھٹی کو برخاست کردیا جب کہ ہندو لیڈرس کا مسلسل مطالبہ تھا کہ علاقہ میں ہندوؤں کی کثیر تعداد ہے جو یہ تہوار مناتی ہے ۔

New York City Adds 2 Muslim Holy Days to Public School Calendar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں