دنیا کی 54 بڑی کمپنیاں ہندوستان میں قائم ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

دنیا کی 54 بڑی کمپنیاں ہندوستان میں قائم ہیں

نیویارک
پی ٹی آئی
فوربس میگزین نے دنیا کی سب سے بڑی اور انتہائی بااثر2000پبلک کمپنیوں کی جو سالانہ فہرست شائع کی ہے اس میں صنعت کا ر مکیش امبانی کی زیر صدارت ریلائنس انڈسٹریز ،54ہندوستانی کمپنیوں میں سرفہرست ہے۔"گلوبل2000"نامی اس جامع فہرست میں پبلک کمپنیوں کی اہمیت کا تعین ان کی آمدنی/مالیہ،منافع،اثاثہ جات اور مارکٹ قدر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ دنیا کی3سب سے بڑی پبلک کمپنیاں چین میں ہیں اور سب سے بڑی10کمپنیوں کے منجملہ5کمپنیاں بھی چین ہی میں ہیں۔ مذکورہ فہرست میں امریکہ نے اپنا غلبہ برقرار رکھا ہے کیونکہ ان2000عالمی کمپنیوں کے منجملہ564کمپنیاں امریکہ میں ہیں ۔ اس کے بعد جاپان کا نمبر ہے جس کی225کمپنیاں مذکورہ فہرست میں شامل ہیں۔ ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی54کمپنیاں شامل ہیں ۔2000کمپنیوں کی مذکورہ فہرستمیں ریلائنس انڈسٹریز کا نمبر135واں ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی مارکٹ قدر50.9بلین ڈالرس ہے ۔ مئی2014کو فروغ کی اصطلاح میں یہ قدر72.8بلین ڈالر ہے ۔ ریلائنس کے بعد اسٹیٹ بنک آف انڈیا کا نمبر155واں ہے اور اس کی مارکٹ قدر23.6بلین ڈالرہے ۔ دیگر ہندوستانی کمپنیوں کی فہرست اور ان کا نمبر درج ذیل ہے : آئیل اینڈ نیچرل گیس(176)آئی سی آئی سی آئی بنک(304)،ٹاٹا موٹرس(332)،انڈین آئیل(416)،ایچ ڈی ایف سی بنک(422)،کول انڈیا(428)،لارسن اینڈ ٹوبرو(500)،ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس(543)،بھارتی ایرٹیل(625)،ایکسس بنک(630)،انفوسس(727)،بنک آف بڑودہ(801)،مہندرا اینڈمہندرا(803)،جی اے آئی ایل انڈیا(955)،ٹاٹا اسٹیل(983)،اور پاور گرڈ آ ف انڈیا(1011)، دنیاکی سب سے بڑی2000پبلک کمپنیوں میں ہندوستان کی بعض دیگر کمپنیوں کے نام بھی آئے ہیں جو ذیل میں دئیے گئے ہیں :بھارت پٹرولیم(1045)،ایچ سی ایل ٹکنالوجیز(1135)،ہندوستان پٹرولیم(1211)،اڈانی انٹر پرائزس(1233)،کوٹیک مہندرا بنک(1255)،من فارما انڈسٹریز(1294)،اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا(1329)،بجاج آٹو(1499)،ہیرو موٹو کارپوریشن(1912)،جندال اسٹیل اینڈ پاور(1955)،گراسیم انڈسٹریز(1981)،اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل(1990) سال حال 62ممالک سے مذکورہ2000کمپنیوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔

'India houses 54 of the world's most powerful public firms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں