گاڑیوں پر سرخ بتی کی صرف دستوری عہدیداروں اور معززین کو اجازت - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

گاڑیوں پر سرخ بتی کی صرف دستوری عہدیداروں اور معززین کو اجازت - سپریم کورٹ

نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
سپریم کورٹ نے آج کہاکہ گاڑیوں پرسرخ بتیاں استعمال کرنے کی صرف دستوری عہدہ کے حامل
اورمعززین کوہی اجازت دی جاسکتی ہے تاکہ مقامی سیاست دانوں کی جانب سے اس کے استحصال کوروکاجاسکے جووقار کی علامت کے طورپراستعمال کرتے ہیں۔جسٹس جی ایس سنگھوی کی قیادت میں ایک بنچ نے مرکز کوہدایت دی کہ اندرون تین ماہ اس سلسلہ میں قواعہ میں ترمیم لائے اورگاڑیوں پرسرخ بتی استعمال کرنے کے مجازافرادکی تازہ فہرست جاری کرے۔بنچ نے یہ بھی کہاکہ ریاستی حکومتیں اس سلسلہ میں اہم شخصیات کی فہرست میں توسیع نہیں کرسکتی۔عدالت عظمی نے اترپردیش کے ساکن ابھئے سنگھ کی جانب سے داخل کردہ مفادعامہ کی درخواست پریہ حکم صادرکیا۔قبل ازیں عدالت نے کہاتھاکہ حکومت کی جانب سے وی آئی پیزکومنظورہ سرخ بتی اورسائرن سماج کے لئے ایک لعنت ہے اوراسے روکناچاہئے۔دریں اثنالال بتی کے استعمال کومحدود کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرکزی وزیرجے رام رمیش نے آج کہاکہ صرف صدرجمہوریہ اوروزیراعظم کو ہی اس بات کی اجازت دینی چاہےئے۔انہوں نے سیکوریٹی عملہ فراہمی کیلئے بھی ایسے ہی پیمانہ کو اختیارکرنے کی تائیدکی۔انہوں نے کہاکہ میں سپریم کورٹ کے حکم کاخیرمقدم کرتاہوں۔میراخیال میں وقت آگیاہے۔میرے خیال میں ہمیں اسے ختم کرناچاہیے۔میراخیال ہے کہ صرف وزیراعظم اورصدرجمہوریہ کی گاڑیوں پرہی لال بتی ہونی چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں