نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
وزارت اقلیتی اموراوربچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن کے عہدیداروں پرمشتمل ایک مرکزی ٹیم ڈاکٹرس کے ساتھ چہارشنبہ کومظفرنگر کے ریلیف کیمپس کادورہ کرے گی تاکہ سردی کے باعث بچوں کی اموات کی اطلاعات کی تحقیقات کرسکے۔قومی کمیشن کے صدرنشین کشال سنگھ،ڈائرکٹروزارت اقلیتی امورمحمدافضل اوررام منوہرلوہیاہاسپٹل کے سینئر ریسیڈنٹ ڈاکٹر،ڈاکٹروی کے جین،فسادزدہ مظفرنگر اورشاملی ضلع میں چہارشنبہ کوچائلڈویلیفرکمیٹی کے ارکان اورصدرنشین سے ملاقات کریں گے۔بعدازاں دن میں وہ صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے کیمپوں کادورہ کریں گے۔کشال سنگھ نے بتایاکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث سردی کی وجہ سے وہاں40سے زیادہ بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔یہ ہمارے لیے انتہائی تشویش کی بات ہے۔بچے یاعوام کاسردی سے مرناقابل قبول نہیں ہے۔
2013-12-11
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں