اردو کو گوگل سرچ سے مربوط کرنے مساعی - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-05

اردو کو گوگل سرچ سے مربوط کرنے مساعی - کپل سبل

مرکزی وزیر مواصلات کپل سبل نے آج کہا کہ شیریں زبان اردو کو فروغ دینے کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس ثقافتی طور پر متمول زبان کو گوگل سرچ انجن سے مربوط کیا جائے۔
انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی موبائیل کمپنی 'نوکیا' پر بھی زور دیا کہ وہ اس زبان میں ایک دوسرے سے مواصلات کیلئے سافٹ وئیر کو فوغ دیں۔
ہندوستان میں 170 ملین اردو بولنے والے عوام رہتے ہیں۔ وہ اس زبان میں ایک دوسرے سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

اردو کو تمام سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے مربوط کرنے کی تجویز بھی پائی جاتی ہے۔ کپل سبل نے اردو ایڈیٹرس فورم سے کہا کہ انہوں نے اردو کو فروغ دینے کیلئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نائب چیرمین اور نامور شاعر پروفیسر وسیم بریلوی اور ڈائرکٹر خواجہ اکرام سے ملاقات کی ہے اور ان سے خواہش کی ہے کہ وہ اردو کو فروغ دینے کے سلسلے میں جامع تجویز پیش کریں۔

اس سلسلے میں 8/اپریل کو اعلیٰ ماہرین کا ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ماہرین کی یہ ٹیم سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر اردو کے استعمال کیلئے طریقہ کار اور ٹکنالوجی کو فروغ دینے پر غور کریں گے۔
اس فورم میں چیف منسٹر ہریانہ بھوپیندر سنگھ ہوڈا اور اردو کے دانشوران بھی شریک تھے۔

مزید : اردو کو جدید تکنالوجی سے جوڑنے کی ضرورت - کپل سبل

Will work to link Urdu with Google search: Kapil Sibal

3 تبصرے: