اسکالر شپ کے لیے مسلم طلبا فوراً آدھار کارڈ حاصل کریں - رحمن خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-05

اسکالر شپ کے لیے مسلم طلبا فوراً آدھار کارڈ حاصل کریں - رحمن خان

وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے کہاکہ اقلیتوں کیلئے آن لائن اسکالرشپ اسکیم میں سب بڑی رکاوٹ آدھار نمبر بنا ہوا ہے۔ جاریہ سال پہلی مرتبہ ڈائرکٹر بنفٹ ٹرانسفر( ڈی بی ٹی) پر عمل آوری ہورہی ہے۔ آدھار نمبر پر اسکالرشپ کی رقم راست طلباء کے اکاونٹ میں پہنچائی جائے گی۔ تاحال 45ہزار مابعد میٹرک طلبہ کے منجملہ صرف 19ہزار طلبہ کے پاس آدھار کارڈس ہیں۔ نصف سے زیادہ طلبہ کے پاس آدھار نمبر نہیں ہیں لہذا انہیں اسکالرشپ کی رقم فراہم کرنے میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ آدھار نمبر حاصل کرنا طلبہ کیلئے بے حد ضروری ہے۔ اسی صورت میں انہیں اسکالرشپ دی جاسکتی ہے۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام علاقوں کے مندوبین سے کے رحمن خان خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ منجملہ اسکالرشپ کی اسکیم بڑی کامیاب ثابت ہوئی۔ اس پر تقریباً دو سال سے عمل آوری جاری ہے۔ وزیر اقلیتی امور نے تمام اقلیتوں پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم سے بھرپور استفادہ کریں اور ڈی بی ٹی کامیاب بنائیں۔ انہوں نے بروقت اسکالرشپ کی اسکیم کو یقینی بنانے کیلئے عوام سے رائے طلب کی ہے۔ کے رحمن خان نے وقف املاک کو ترقی دینے کیلئے تمام نوڈل آفیسروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اس اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن کے نمائندے اور اقلیتی فلاح و بہبود سے متعلق عہدیدار شریک تھے۔

Minority Minister stresses on Direct Benefit Transfer for scholarship schemes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں