ابن الوقت - ڈپٹی نذیر احمد - قسط:6 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

ابن الوقت - ڈپٹی نذیر احمد - قسط:6


خلاصہ فصل - 4
غدر کے بعد ابن الوقت کو کیا کیا مصیبتیں پیش آئیں

ایک بار رات گئے ابن الوقت کے مکان پر جانثار نے آواز دی۔ اور اُسے بتایاکہ انگریز نوبل صاحب کی نوکری کو ڑیاپل کے مورچے پر ہے ۔ مورچہ چھوڑکر نہیں آ سکتے لیکن یہ پیام بھجوایا کہ شہر میں باغی موجود ہیں اور شہر کے اندر کتنی ہی لڑائیاں ہوں گی۔ لہذا ابن الوقت راتوں رات شہر پناہ سے باہر نکل جائے جب شہر فتح ہو جائے گا تو دوبارہ ملاقات ہو گی۔ کیونکہ صبح ہوتے ہوتے خود ابن الوقت کے محلے پر دھاوا ہے ۔ ابن الوقت نے اپنے گھر والوں کو نوبل صاحب کا پیام سنایا رات کا وقت، بال بچوں کا ساتھ اور دفعتاً گھر سے نکلنا وہ بھی بے سر و سامانی کی حالت میں چنانچہ ابھی 100 قدم بھی گھر سے دور نہیں جانے پائے کہ محلے پر گولوں کی بارش ہونے لگی۔ 2ہفتے ابن الوقت اپنے خاندان کے ساتھ ادھر ادھر اپنی جان بچاتے پھرتا رہا۔ پھر معلوم ہوا کہ کوئی پٹیالے والے حکیم خواجہ باقی باﷲ ہیں جہاں سرکاری پہرہ لگاہے ۔ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا سمجھ کر ان کے پاس چلے راستے میں پتہ چلا کہ لوٹ کے مال کے کچھ گٹھر ہیں ان کو اٹھوا کر سرکاری افسر فوجی رسالے میں لے جانا چاہتے ہیں ۔ اتنے میں چند انگریز گھڑوں پر سوار آپہنچے ۔ جن میں اتفاق سے نوبل صاحب تھے ۔ ابن الوقت سے آنکھیں چار ہوئیں گھوڑے سے اتر کر ابن الوقت سے لپٹ گئے کہاکہ یہ ابن الوقت وہی ہیں جنہوں نے مجھ کو اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔ پھر نوبل صاحب نے سواریاں منگوائیں اور ابن الوقت اور اس کے لوگوں کو اُس کے اپنے مکان لے گئے ۔ جس پر لکھا تھا کہ یہ مکان سرکار کے خیرخواہ کا ہے کوئی اس کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھے ۔ لہذا ابن الوقت کے مکان پر دن رات پہرہ اور حفاظت کا اشتہار دیکھ کر لوٹ کھسوٹ کرنے والے خاموش چلتے بنے ۔ اس طرح ابن الوقت کے گھر سے ایک سوئی تک نہیں گئی جیسا چھوڑکر گئے تھے ویسا ہی محفوظ پایا۔


Urdu Classic "Ibn-ul-Waqt" by Deputy Nazeer Ahmed - Summary episode-6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں