ممبئی پونے ایکسپریس ہائی وے پر نگراں نظام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

ممبئی پونے ایکسپریس ہائی وے پر نگراں نظام

ممبئی۔ پونے ایکسپریس ہائی وے پر ہونے والے اندوہناک حادثوں کامعاملہ اسمبلی میں گونجا۔ اراکین اسمبلی کے سوالوں کے جواب میں تعمیرات عامہ کے وزیر جئے دت شیر شاگر نے ایوان کو بتایاکہ اس ہائی وے پر حادثات کو روکنے کیلئے 2ماہ کے اندر ہائی وے "سروی لینس سسٹم (نگراں سسٹم)" نصب کیا جائے گا۔ سدھیر منگنٹی وار سمیت دیگر اراکین کے توجہ طلب نوٹس کے ذریعے پونے ہائی وے پر ہونے والے حادثات کا معاملہ ایوان میں اٹھایا گیا۔ اس دوران لیڈران نے کہاکہ "7برسوں میں سیاچن بارڈر پر بھی اتنے لوگ مارے نہیں گئے ہوں گے جتنے ایکسپریس ہائی وے پر حادثوں میں مارے گئے ہیں "۔ اس بارے میں جتندرا ہواڑنے ایکسپریس ہائی وے پر کیمروں کی تنصیب کے بارے میں سوال کیا۔ اس بارے میں تعمیر عامہ کے وزیر جئے دت شیر ساگر نے ایوان کو بتایاکہ پچھلے 7 برسوں میں ممبئی پونے ہائی وے پر 3477 حادثوں میں 854 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 1532 افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حادثات کو روکنے کیلئے وزیر مملکت کی قیادت میں دو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب جو کیمرے لگائے جائیں گے ان میں گاڑی چلانے والے کی تصویر اور گاڑی کی نمبر پلیٹ آ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ہائی وے پر ٹراما سیٹر اور ہیلی پیڈ بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ فی الحال ایمرجنسی کیلئے ایمبولینس دستیاب ہیں ۔

Mumbai-Pune expressway to get high-tech system to check speed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں