ستاروں کی دنیا - از بلونت رائے پریمی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-01-09

ستاروں کی دنیا - از بلونت رائے پریمی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Sitaron Ki Duniya (Film industry Info and Bollywood film personalities), by: Balwant Rai Premi

فلم ایک آرٹ ہے اور فلمی دنیا میں کام کرنے والے ستارے آرٹسٹ۔ فلم کی تخلیق ڈرامہ اور اسٹیج سے ہوئی۔ ڈرامہ نہ صرف ایک فن ہے بلکہ انسانی فطرت کا ایک تقاضا بھی ہے۔ اسکرین نے جب اسٹیج کی جگہ لی تو دیگر سائنسی ایجادوں نے تفریح اور تعلیم کے ذرائع کو زیادہ سہل اور انسانی فطرت کے مشاہدے کو زیادہ آسان بنا دیا ہے۔ ایک مصور، شاعر، افسانہ نویس اور اپدیشک کی طرح اداکار بھی قابل تعظیم ہے کیونکہ وہ مجلسی پابندیوں سے پریشان ہونے کے باوجود دوسروں کو تفریح اور تعلیم کا سامان بہم پہنچاتا ہے۔
فلمی صنعت ملک کی ایک بڑی صنعت ہے۔ اور فلمیں تفریح اور تعلیم کا بہترین ذریعہ۔ ایک فلم سینکڑوں مقامات پر ایک ساتھ ایک ہی چیز پیش کر سکتی ہے جو اس کے فائدہ مند ہونے کا ثبوت بھی ہے۔ البتہ یہ کہنا بھی درست ہے کہ جن مفید مقاصد کے لیے سیلولائیڈ کی فلم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے انہیں نظرانداز کر کے بیشتر فلمسار عوام کا اخلاق تباہ کرنے اور اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔
ستاروں کی دنیا نامی اس کتاب کے ذریعے بلونت رائے پریمی نے فلم سازی کے مختلف پہلوؤں کے تذکرے اور فلمی شخصیات کے مختصر و دلچسپ تعارف کے سہارے عوامی معلومات میں اضافہ کرنے فریضہ نبھایا ہے۔


فلم اور فلمی دنیا سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں یہی کتاب پیش ہے۔ تقریباً سوا دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 12 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام کتاب: ستاروں کی دنیا
مصنف: بلونت رائے پریمی
ناشر: فلم سیکشن روزنامہ تیج، دہلی (سن اشاعت: 1950ء)
تعداد صفحات: 226
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 12 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Sitaron Ki Duniya by Balwant Rai Premi.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوان
الفپیش لفظ (جمناداس اختر)
بحرفِ اول (کیدار شرما)
جتعارف (رازدان)
معلوماتی مضامین (پہلا حصہ)
1سینما کی کہانی
2ہندوستان کی فلم انڈسٹری
3مثبت اور منفی فلمیں
4سینمائی کیمرہ
5صدا بندی
6کمرۂ تدوین
7پلے بیک گانے
8فلم پروجیکٹر
9ٹرک فوٹوگرافی (شعبدہ بازی)
10رنگین فلمیں
فلمی شخصیات کا تعارف (دوسرا حصہ)
11ایکٹرسیں: نرگس، ثریا، مدھوبالا، جےشری، کامنی کوشل، ریحانہ، نسیم، نروپارائے، مینا، نگار سلطانہ، گیتابالی، شوبھناسامرتھ۔
12ایکٹر: پرتھوی راج، دلیپ کمار، راج کپور، شیام، اشوک کمار، موتی لال، دیوآنند، جیون، اوم پرکاش۔
13ڈائرکٹر: شانتارام، سہراب مودی، محبوب، کاردار، کیدار شرما، کشور ساہو۔
14پلےبیک سنگر: مکیش، رفیع، گیتارائے، لتامنگیشکر
فلم گوئرز ایسوسی ایشن (تیسرا حصہ)


Sitaron Ki Duniya (Film industry Info and Bollywood film personalities), by: Balwant Rai Premi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں