مولوی احمد علی، لاہرپور (ضلع سیتاپور، اترپردیش) کے شیخ مخدوم بخش کے بڑے فرزند تھے۔ بچپن ہی میں والد کا انتقال ہو جانے پر ان کے ایک قریبی عزیز فضل عظیم صاحب خیرآبادی نے ان کی سرپرستی کا فریضہ نبھایا۔ بعدازاں دہلی کے کمشنر اور ایجنٹ گورنر ولیم فریزر نے انہیں اپنی سرپرستی میں لے لیا۔ تقریباً دس بارہ سال تک احمد علی ان کے ساتھ رہے اور قابل بھروسہ معتمد کا درجہ حاصل کیا۔ وہ ہرچند کہ کم عمری میں ہی ملازمت کے سلسلہ میں گرفتار ہو گئے تھے پھر بھی اپنے زمانے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں میں ان کا شمار ہوتا تھا، وہ اردو کے ساتھ فارسی نظم و نثر پر بھی قادر تھے۔
ان کی ایک کتاب "شعلے" جو 12 دلچسپ کہانیوں پر مشتمل ہے، اپریل 1936 میں شائع ہوئی تھی۔ اسی کتاب کا دوسرا ایڈیشن تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
***
نام کتاب: شعلے (کہانیاں)
مصنف: احمد علی
تعداد صفحات: 160
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Sholay- short stories by Ahmed Ali.pdf
شعلے - کہانیاں از احمد علی :: فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
1 | تصویر کے دو رخ | 5 |
2 | استاد شمو خاں | 17 |
3 | شادی | 33 |
4 | اس کے بغیر | 45 |
5 | ہمارے ماسٹر | 63 |
6 | چھپرکھٹ | 74 |
7 | اس کے تحفے | 81 |
8 | نوروز کی رات | 92 |
9 | غلامی | 114 |
10 | موٹر لاری کا سفر | 120 |
11 | مزدور | 137 |
12 | آنکھیں | 147 |
Sholay, urdu short stories by Ahmed Ali, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں