عبد المجید سالک (پ: 12/ستمبر 1894 گرداسپور ، م: 27/ستمبر 1959 لاہور)
اردو کے نامور شاعر، صحافی، افسانہ نگار اور کالم نگار تھے۔ انہوں نے 1914ء میں رسالہ 'فانوس خیال' جاری کیا۔ پھر 1915ء سے 1920ء تک وہ ماہنامہ تہذیب نسواں، ماہنامہ پھول اور ماہنامہ کہکشاں کے مدیر رہے۔ 1920ء میں وہ روزنامہ زمیندار کے عملۂ ادارت میں شامل ہوئے۔ 1927ء میں انہوں نے مولانا غلام رسول مہر کے اشتراک سے انقلاب جاری کیا جس کے ساتھ وہ اکتوبر 1949ء میں اس کے خاتمے تک وابستہ رہے۔ عبد المجید سالک روزنامہ اخبار "انقلاب" میں ایک کالم "افکار و حوادث" کے نام سے لکھا کرتے تھے، یہی کالم ان کی پہچان بن گیا۔ زیرنظر کتاب "یاران کہن" کے علاوہ ان کی دیگر تصانیف میں ذکرِ اقبال، میراث اسلام، مسلم ثقافت ہندوستان میں اور شعری مجموعہ راہ و رسم منزلہا شامل ہیں۔
عبدالمجید سالک کے منتخب خاکوں کا یہ مجموعہ "یارانِ کہن" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈھائی سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 10 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
عبدالمجید سالک اس کتاب کا تعارف کرواتے ہوئے "گزارش" کے زیرعنوان لکھتے ہیں ۔۔۔اگر اس کتاب کے ہر مضمون میں آپ کو سالک نظر آئے تو اس پر بدکنے کی ضرورت نہیں۔ یہ تذکرہ ہی صرف ان بزرگوں کا ہے، جن سے سالک کے براہ راست روابط قائم ہوئے۔ لہذا اس میں جابجا "صیغۂ واحد متکلم" کا استعمال ناگزیر تھا۔
اس تذکرے سے ان بزرگوں کے سوانح حیات لکھنا یا ان کی تصانیف پر تبصرہ کرنا مقصود نہیں، صرف ان کی شخصیتوں کی ہلکی سی جھلک دکھانا منظور ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میں اس مقصد میں ناکام نہیں رہا۔
یہ کتاب آغاز شورش کے "توائی ڈالنے" کی وجہ سے صرف چند روز میں لکھی گئی ہے۔ اس لیے اگر اس میں کوئی ایسے اسقام نظر آئیں، جو اہل ذوق کے نزدیک میرے اسلوبِ تحریر کے شایاں نہ ہوں تو ان کی ذمہ داری اسی "بلائے بےدرماں" کے سر ہے، جس کو شورش کہتے ہیں اور جس کی کسی ضد سے سرتابی نہیں کر سکتا۔
- عبدالمجید سالک
یکم دسمبر 1955ء
مسلم ٹاؤن، لاہور
***
نام کتاب: یارانِ کہن (خاکے)
مصنف: مولانا عبدالمجید سالک
تعداد صفحات: 245
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Yaran-e-Kuhan - Literary Sketches by Abdul Majeed Salik.pdf
یارانِ کہن - خاکے از عبدالمجید سالک :: فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
1 | مولانا محمد علی | 9 |
2 | مولانا شوکت علی | 19 |
3 | علامہ اقبال | 29 |
4 | مولانا ابوالکلام آزاد | 41 |
5 | سید ممتاز علی | 57 |
6 | مولانا ظفر علی خاں | 69 |
7 | میاں فضل حسین | 81 |
8 | سردار سکندر حیات خاں | 93 |
9 | چودھری شہاب الدین | 107 |
10 | آغا حشر کاشمیری | 117 |
11 | مولانا حسرت موہانی | 129 |
12 | مولانا گرامی | 141 |
13 | مولانا احمد سعید دہلوی | 157 |
14 | خواجہ حسن نظامی | 167 |
15 | حکیم فقیر محمد چشتی | 177 |
16 | سید حبیب | 189 |
17 | مولانا تاجور نجیب آبادی | 201 |
18 | مولانا چراغ حسن حسرت | 213 |
19 | ڈاکٹر تاثیر | 235 |
20 | مولانا بیدل شاہجہاں پوری | 237 |
Yaran-e-Kuhan, urdu sketches by Abdul Majeed Salik, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں