کشمیر کے متاثرہ اسٹال مالکین نمائش سوسائٹی کی امداد کے منتظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-02-06

کشمیر کے متاثرہ اسٹال مالکین نمائش سوسائٹی کی امداد کے منتظر

30/جنوری کو نمائش میں پیش آئی بھیانک آتشزدگی کے سبب دو دن بند رکھنے کے بعد نمائش کے دروازے دوبارہ کھولے گئے تو شائقین کی بھیڑ کو دیکھو کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہاں کچھ ہوا ہی نہیں۔ وہی شائقین کا ہجوم، کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالوں پر وہی جم غفیر، ایک اسٹال سے دوسرے اسٹال گھوم کر اپنی پسند کی اشیاء خریدنے لوگوں کا وہی روایتی جوش و خروش۔ تفریحات کے شعبہ میں بچوں اور نوجوانوں کا جمگھٹ، سب سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ سوائے نمائش کا وہ حصہ جہاں ایک ہی قطار سے تقریباً 200 اسٹالس جل کر خاکستر ہو گئے، وہاں اضطراب آمیز خاموشی اور اپنے مال و زر سے محروم ہو جانے والے بیرونی اور مقامی تاجروں کے مایوس چہرے اس بھیانک حادثہ کی گواہی دیتے ہیں!

سری نگر کی ڈل جھیل سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر ساجد احمد جن کا اسٹال بھی آگ کی لپیٹوں کی نذر ہو گیا نے کہا: "ہمارا سب کچھ لٹ چکا ہے۔ لیدر کے ملبوسات جو میں فروخت کر رہا تھا اور ہمارے اپنے کپڑے، ذاتی سامان اور رقم سب کچھ میری آنکھوں کے سامنے جل گیا۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ سب کچھ جل کر راکھ ہو جانے میں دو منٹ بھی نہیں لگے"۔
کشمیر سے آئے دیگر اسٹال ہولڈروں نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھاری برف باری کے باعث وہاں سے نیا اسٹاک بھی منگوانا مشکل ہے۔ انہوں نے امید جتائی کہ نمائش سوسائٹی ہمارے نقصان کی حتی الامكان پابجائی کرے گی لیکن مشکل یہ ہے کہ ہمارے اسٹالس کا کوئی انشورنس نہیں تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اتنا نقصان ہوجانے کے بعد اگلے سال کیا وہ نمائش میں واپس آئیں
گے؟ تو سب کا ہی جواب تھا کہ انشاء اللہ ہم ضرور واپس آئیں گے، یہی ہمارا کاروبار ہے ہمارا روزگار ہے فائدہ اور نقصان تو کاروبار کا حصہ ہے۔ رزق کا دینے والا اللہ ہے وہی مسبب الاسباب ہے۔

79th All India Industrial Exhibition, Fire at kashmir stalls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں