ایک حلفیہ بیان - اقبال مجید - تعارف کتاب

ایک حلفیہ بیان - اقبال مجید - تعارف کتاب
iqbal-majeed
اقبال مجید کا افسانوی مجموعہ "ایک حلفیہ بیان" کا تعارف پیش خدمت ہے۔
اس مجموعہ میں سولہ (16) افسانے شامل ہیں اور کتاب کے صفحات کی تعداد 213 ہے۔
اقبال مجید کا ایک حلفیہ بیان - تازہ منظرنامہ - مہدی جعفر

معروف ادیب اقبال مجید (پ: 12/جولائی 1934)
کا جمعہ 18/جنوری 2019 کو بھوپال میں انتقال ہو گیا۔ وہ کافی عرصے سے زیرعلاج تھے۔ جمعہ کو اچانک ان کی طبیعت ناساز ہوئی اور بھوپال کے اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔
اردو ادب کی تقریباً نصف صدی سے خدمت انجام دے رہے اقبال مجید کے انتقال سے جہاں ادبی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں اردو فکشن کے ایک زریں دور کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے۔

اقبال مجید مرادآباد (اترپردیش) میں پیدا ہوئے اور اپنی جوانی کا زیادہ حصہ لکھنؤ اور پھر سیتاپور میں گزارا۔ تکمیل تعلیم کے بعد آل انڈیا ریڈیو میں ملازمت اختیار کی۔
اقبال مجید اردو افسانہ نگاروں کی اس صنف سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے کرشن چندر، راجندر سنگھ بیدی، سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی وغیرہ کے فوراً بعد قرۃ العین حیدر، غلام عباس، جیلانی بانو، رتن سنگھ، قیصر تمکین، عابد سہیل، جوگندر پال، غیاث احمد گدی اور قاضی عبدالستار وغیرہ کے تقریباً ساتھ ساتھ اردو افسانے کو زندہ رکھنے اور اسے معیار عطا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اقبال مجید نے براڈکاسٹنگ کی دنیا میں سالہا سال تک دھوم مچائے رکھی اور کامیاب ترین ریڈیو پروگرام پروڈیوسر کے طور پر شناخت حاصل کی۔ اردو کے بہت سے بہترین ڈرامے ان کے زور قلم کا نتیجہ ہیں۔ کئی بہترین ٹی۔وی سیرئیلز اور ٹیلی فلمیں ان کی تخلیق ہیں۔ افسانوں کے علاوہ "کسی دن" جیسا پراثر ناول اور "نمک" جیسا دلسوز ناولٹ تخلیق کیا۔
"نمک" پر "زہرہ محل" کے نام سے ایک اچھا سیرئیل ان کی ہدایت اور منظرنامے کے ساتھ ای۔ٹی۔وی (اردو) پر عرصہ دراز تک ٹیلی کاسٹ ہوتا رہا اور یوں اردو کے مقبول ترین سیرئیلز میں شمار ہوا۔
اقبال متین کو ان کی ادبی خدمات پر بہادر شاہ ظفر ایوارڈ کے علاوہ کئی انعامات و اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

اس کتاب کا تعارف، اشاعتی کوائف، فہرستِ مضامین اور دیگر معلومات علمی، ادبی اور تحقیقی استفادے کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

***
نام کتاب: ایک حلفیہ بیان
مصنف: اقبال مجید
تعداد صفحات: 213
Aik_Halfiya_Bayan_Iqbal_Majeed
ایک حلفیہ بیان - از: اقبال مجید :: فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفکچھ غیرضروری باتیں (اقبال مجید)7
بتازہ منظرنامے (مہدی جعفر)9
شہر معنی
1میراث19
2آخری پتہ31
3شرمندگی45
4غم55
5ابھی ابھی65
6پوشاک75
7سب اکیلے ہیں87
دشت معنی
8مدافعت101
9ہائی وے پر ایک درخت113
10ایک حلفیہ بیان119
11ملک یاقوت کا نوحہ129
12ایک قتل کی کوشش137
13پیشاب گھر آگے ہے149
14خدا عورت اور مٹی157
15جنگل کٹ رہے ہیں (1)163
16جنگل کٹ رہے ہیں (2)181

Aik Halfiya Bayan, a collection of urdu short stories by Iqbal Majeed.