ہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی - فلم اگر تم نہ ہوتے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-11-04

ہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی - فلم اگر تم نہ ہوتے

humein-aur-jeene-ki-chahat-na-hoti
نغمہ : ہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی
فلم : اگر تم نہ ہوتے (1983)
نغمہ نگار : گلشن باؤرا
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : راجیش کھنہ، ریکھا، راج ببر
یوٹیوب : Humein Aur Jeene Ki Chahat | Agar Tum Na Hote

ہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی
اگر تم نہ ہوتے، اگر تم نہ ہوتے

تمہیں دیکھ کے تو لگتا ہے ایسے
بہاروں کا موسم آیا ہو جیسے
دکھائی نہ دیتی اندھیروں میں جیوتی
اگر تم نہ ہوتے، اگر تم نہ ہوتے

ہمیں جو تمہارا سہارا نہ ملتا
بھنور میں ہی رہتے ، کنارا نہ ملتا
کنارے پہ بھی تو، لہر آ ڈبوتی
اگر تم نہ ہوتے، اگر تم نہ ہوتے

نجانے کیوں دل سے، یہ آواز آئی
ملن سے ہے بڑھ کے، تمہاری جدائی
ان آنکھوں کے آنسو نہ کہلاتے موتی
اگر تم نہ ہوتے، اگر تم نہ ہوتے

Humein Aur Jeene Ki Chahat - film: Agar Tum Na Hote (1983)

2 تبصرے: