فلم : شری چار سو بیس (1955)
نغمہ نگار : شیلندر
گلوکار : آشا بھونسلے، منا ڈے
اداکار : راج کپور کپور ، نرگس، نادرہ
موسیقار : شنکر جئے کشن
یوٹیوب : Shree 420 - Mud Mud Ke Na Dekh
مڑ مڑ کے نہ دیکھ مڑ مڑ کے
زندگانی کے سفر میں تو اکیلا ہی نہیں ہے
ہم بھی تیرے ہمسفر ہیں
آئے گئے منزلوں کے نشاں
لہرا کے جھوما جھکا آسماں
لیکن رکے گا نہ یہ کارواں
نینوں سے نیناں جو ملا کے دیکھے
موسم کے ساتھ مسکرا کے دیکھے
دنیا اسی کی ہے جو آگے دیکھے
دنیا کے ساتھ جو بدلتا جائے
جو اس کے سانچے میں ہی ڈھلتا جائے
دنیا اسی کی ہے جو چلتا جائے
مڑ مڑ کے نہ دیکھ مڑ مڑ کے
زندگانی کے سفر میں تو اکیلا ہی نہیں ہے
ہم بھی تیرے ہمسفر ہیں
مڑ مڑ کے نہ دیکھ مڑ مڑ کے
Mud Mud Ke Na Dekh - film: Shree 420 (1955)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں