ہندوستان میں بٹ کوائن کرنسی کی خرید و فروخت میں اضافہ - حکومت کا انتباہ بےاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-01-04

ہندوستان میں بٹ کوائن کرنسی کی خرید و فروخت میں اضافہ - حکومت کا انتباہ بےاثر

حکومت کے انتباہ کے باوجود لوگ بٹ کوائن، رپل اور لائٹ کوائن جیسی كرپٹوكرنسی کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ كرپٹوكرنسی ایکسچینج کرنے والے پلیٹ فارمز پر رجسٹریشن کے لئے طویل وقت کے انتظار کی زحمت اٹھانی پڑ رہی ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں مجازی كرنسی کے قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اس کے کاروبار میں مشغول ہونا چاہتے ہیں۔ كرپٹوكرنسی ایکسچینج کرنے والی بنگلور کی کمپنی یونوكوائن کے اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2016 میں ان کے یہاں سے ایک ہزار افراد نے رجسٹریشن کیا تھا۔ وہیں گزشتہ ماہ روزانہ دس ہزار کے اوسط سے رجسٹریشن ہوئے۔

ایسی تمام ویب سائٹس میں سخت مطابقت جاری ہے جو کریپٹو کرنسی ایکسچینج میں مشغول ہیں۔
کوائن سیکیور [Coinsecure] ویب سائٹ نے تو اپنے صفحہ اول پر اعلان چسپاں کر دیا ہے کہ گاہکوں کی بنیادی معلومات یعنی KYC کی تصدیق میں کافی وقت درکار ہوگا۔ ان کے ہاں رجسٹریشن کے لیے فی دن اوسطاً چار ہزار درخواستیں داخل کی جا رہی ہیں۔ لہذا انہوں نے KYC تصدیق کے بغیر ادائیگی کرنے کا اختیار روک دیا ہے۔ دیگر ویب سائٹس بھی کام کے بوجھ سے پریشان ہیں اور اس سلسلے میں نئے ملازمین کے تقرر پر غور کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کوئی بھی شخص کم از کم دس ہزار روپے کی بٹ کوائن کرنسی خرید سکتا ہے۔ کرییٹو ایکسچینج پلیٹ فارم پر لاگ ان کرنے کے بعد، صارف کی تمام دستیاب معلومات کی اولاً جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ اس کے بعد فنڈ کی منتقلی عمل میں آتی ہے اور صارف کو ایک ڈیجیٹل بٹوا فراہم کیا جاتا ہے، جس میں بٹ کوائن کرنسی کا ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔
فی الحال ایک بٹ کوائن کی قیمت دس لاکھ ہندوستانی روپے ہے، لیکن گذشتہ ماہ یہ رقم 19 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی جو بٹ کوائن کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت تھی۔

Bitcoin trading increasing in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں