پاناجی
پی ٹی آئی
صدر گوا کانگریس شانتا رام نایک نے آج مجوزہ فینانشیل ریزولیوشن اینڈ ڈپازٹ انشورنس( ایف آر ڈی آئی) بل2017ء کو عام آدمی کے بینک کھاتے سے ڈکیتی کے مماثل قرار دیا۔ نایک نے الزام عائد کیا کہ ایف آر ڈی آئی بل2017ء نام سے قانون سازی سے بی جے پی حکومت عام آدمی کے بینک کھاتے سے ڈکیتی چاہتی ہے۔ بل کے خلاف احٹجاج درج کرنے وہ یہاں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔ نایک نے دعوی کیا کہ اگر مسودہ قانون منظوری کے بعد قانونی حیثیت اخٹیار کیا تو حکومت کسی کے کھاتے میں کافی رقم رہنے کے باوجود جاری کردہ چیک کو نامنظو ر کرسکتی ہے اور کسی کی محنت کی کمائی کھاتے سے حاصل کرنے کے حق سے انکار کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک آپ کو قلاش ظاہر کرے گی اور آپ کی اور آپ کے بچوں کی قسمت داؤ پر لگ جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس قانون سازی کے ذریعہ بی جے پی حکومت ان بینکوں اور صنعت کاروں کی مدد کرنا چاہتی ہے جو بڑے مقروض ہیں ۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ حکومت مالیاتی اداروں، بینکوں اور دیگر ایسے اداروں کو بچانا چاہتی ہے اور کسانوں، مزدوروں ، چھوٹے بیوپاریوں اور تنخواہ یافتگان کی محنت کی کمائی دھوکہ سے ان کو منتقل کرنا چاہتی ہے ۔ ایف آر ڈی آئی بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ دیوالیہ کے کیس میں مالیاتی اداروں جیسے بینکوں ، انشورنس کمپنیوں ،غیر مالیاتی خدماتی اداروں اور اسٹاک ایکسچینجوں پر نظر رکھنے ایک چوکٹھا تیار کیاجائے ۔ بل میں مجوزہ ریزولیوشن کارپوریشن اس طریقہ کار پر نظر رکھتے ہوئے بینکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچائے گا۔ ذمہ داریوں کو ختم کرنے تیار کردہ محاورہ بیل ان بنایا گیا ہے ۔ مجوزہ مسودہ قانون ریزولیوشن کارپوریشن ناکام(دیوالیہ) بینک کی مالی ذمہ داریوں کو منسوخ کرسکے گا۔ ماہرین نے نام نہاد بیل ان دفعات پر خیال ظاہر کرتے ہوئے اسے سیونگ اکاؤنٹس کے کھاتے داروں کے لئے نقصاندہ قرار دیا ہے۔
FRDI Bill virtual dacoity on common man's bank a/cs: Goa Cong
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں