فوڈ پراسیسنگ صنعت کے لئے وسیع مواقع - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-11-04

فوڈ پراسیسنگ صنعت کے لئے وسیع مواقع - وزیر اعظم مودی

فوڈ پراسیسنگ صنعت کے لئے وسیع مواقع - وزیر اعظم مودی
نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان میں کاروبار شروع کرنا آج پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے کیونکہ طریقہ کار آسان کردیا گیا ہے ، فرسودہ قوانین ہٹادئیے گئے اور شرائط گھٹا دی گئیں۔ حکومت نے گزشتہ تین برس میں جو اصلاحات کیں ان سے ہندوستان، ورلڈ بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس( آسانی سے کاروبار کی درجہ بندی) میں تیس زینے چڑھ کر سرکردہ100ممالک کے کلب میں شامل ہوگیا ہے ۔2014ء میں ہندوستان142ویں نمبر پر تھا، گزشتہ برس 130ویں مقام پر اور آج ٹاپ ہنڈ ریڈ میں شامل ہوگیا ہے ۔ مودی نے نئی دہلی میں ورلڈ فوڈ انڈیا2017کانفرنس میں یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان گرین فیلڈ انوسٹمنٹ( سرے سے نئی سرمایہ کاری) میں سال2016میں دنیا میں پہلے مقام ر رہا۔ ہندوستان میں نیا کاروبار شروع کرنا آج پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ مختلف ایجنسیوں سے کلیرنس آسان کردیا گیا ہے ۔ فرسودہ قوانین منسوخ کردئیے گئے مودی نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا کی تیزی سے ابھرتی معیشتوں میں ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے جی ایس ٹی نے کئی ٹیکسوں کا خاتمہ کردیا ۔ غور طلب ہے کہ عالمی بینک کی درجہ بندی میں جی ایس ٹی کے اثرات کو شمار کیا گیا کیونکہ رپورٹ جون تک تیار کی گئی ۔ جی ایس ٹی کو آئندہ برس کی درجہ بندی میں شمار کیاجائے گا۔ فوڈ پراسیسنگ کی سرکردہ عالمی اور ہندوستانی فرمس کے سی ای اوز حاضرین میں موجود تھے ۔ مودی نے ہندوستان کے فوڈ پراسیسنگ شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور بھرپور مدد کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریانہ کا برھتا عمل، بڑھتا متوسط طبقہ ، پراسیسڈ فوڈ کی مانگ ہمیشہ بڑھاتا رہے گا۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس لاکھ سے زائد مسافرین ہندوستان میں روزانہ ٹرین میں لنچ کرتے ہیں۔ ان میں ہر ایک فوڈ پراسیسنگ صنعت کا امکانی گاہک ہے۔ ہندوستان میں ایسا بڑا موقع منتظر ہے کہ اس سے استفادہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ روایتی ہندوستانی غذا کو جدید ٹکنالوجی ، پراسیسنگ اور پیاکیچنگ سے جوڑا جائے تو دنیا کو طبی فوائد پھر سے جاننے اورہلدی، ادرک اور تلسی جیسے ہندوستانی غذائی اجزا کا تروتازہ مزہ لی نے میں مد د مل سکتی ہے ۔

جی ایس ٹی کی وجہ سے عوام کو مشکلات - وزیراعلیٰ پڈیچری
پڈیچری
پی ٹی آئی
چیف منسٹر پڈیچیری وی نارائنا سوامی نے آج مرکز پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جی ایس ٹی کی وجہ سے غربا اور کسانوں کو کوئی مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ مزید محاصل عائد کئے جائیں تو محاصل کی ادائیگی سے بچنے کی کوششوں میں اضافہ کی راہ ہموار ہوتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس اس طرح کا عائد کیاجانا چاہئے کہ جس سے کسی کے لئے مسائل اور مشکلات در پیش نہ ہوں اور ہر شخص آسانی کے ساتھ ادا کردے ۔ چیف منسٹر وی نارائن سوامی نے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار یہاں ایک روزہ سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام پڈوچیری یونٹ کا نفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری( سی آئی آئی) کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ یہ اجلاس جو کہ انسانی وسائل سے متعلق منعقد کیا گیا تھا ، اس کومخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ادویات ، ٹکسٹائل ٹریکٹر اور دوسری اشیاء کو کہ عام آدمی کی جانب سے استعمال کی جاتی ہیں ، اس پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کی وجہ سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کے ایک رکن کی حیثیت سے انہوں نے قبل ازیں منعقدہ اجلاس میں اس سلسلہ میں شدید احتجاج اور مرکزی وزیر فینانس پر زور دیا کہ وہ جی ایس تی کے نفاذ کے طریقہ کار میں بہتری پیدا کرے تاکہ کسی کے لئے مشکلات در پیش نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جی ایس ٹی موافق عوام نہ ہو، حکومت ایک ملک ایک ٹیکس کے نظریہ کی تکمیل نہیں کرسکتی ۔ نارائن سوامی نے نوٹ بندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے اور اب جی ایس ٹی کی وجہ سے مزید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں