حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حیدرآباد میٹرو ریل کا افتتاح انجام دیتے ہوئے اسے قوم کے نام معنون کیا۔ حیدرآباد میٹرو ویل کا طویل عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا۔ آج دوپہر2:21بجے وزیرا عظم نے میاں پور ریلوے اسٹیشن پہنچے۔2:28بجے میاں پور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح انجام دینے کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، گورنر ای ایس ایل نرسمہن، ڈپٹی چیف منسٹر محمد علی ، مرکزی وزیر پردیپ سنگھ پوری اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کے ہمراہ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ پر تیار کردہ ویڈیو فلم کا مشاہدہ کیا ۔2:31بجے وزیر اعظم نریندر مودی میٹرو ریل میں سوار ہوکر کوکٹ پلی کے لئے روانہ ہوئے اور2:40بجے واپس میاں پور پہنچے ۔ اس طرح ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ طریقہ کار کے ذریعہ تعمیر کردہ حیدرآباد میٹرو ریل کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ۔ میاں پور تانا گول30کلو میٹر پر مشتمل پہلے مرحلہ کے تعمیراتی کام مکمل کرلئے گئے۔ اس کوریڈور میں جملہ24اسٹیشن ہوں گے۔ اس راہدی پر امیرپیٹ کو سب سے بڑ ااسٹیشن اور پریڈ گراؤنڈ کو سب سے اونچا اسٹیشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ قبل ازیں وزیرا عظم نریندر مودی، انڈین ایر فورس کے خصوصی طیارہ میں دوپہر1:50بجے بیگم پیٹ ایر پورٹ پہنچے جہاں گورنر ای ایس ایل نرسمہن ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، ریاستی وزراء اور بی جے پی قائدین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم،چیف منسٹر ، گورنر، وزرائاور بی جے پی قائدین بذریعہ ہیلی کاپٹر میاں پور روان ہوئے۔ میاں پور پہنچ کر وزیر اعظم نے میٹرو ریل پائلان، میٹرو ریل اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ میٹرو اسٹیشن پر حیدرآباد، میٹرو ریل کے موبائل اپلیکیشن کا افتتاح انجام دیا گیا ۔ میاں پور اسٹیشن پر ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی، وزراء، این نرسمہا، ریڈی، ٹی سرینواس یادو، ٹی پدما راؤ ، پی مہیندر ریڈی ، اراکین پارلیمنٹ سی ایچ ملا، ریڈی، پی وسویشور ریڈی، اراکین اسمبلی این وی ایس پربھا دیگر نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی جن کی بیگم پیٹ ایر پورٹ پر آمد ہوئی ان کا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ وہ دو بڑے پروگراموں کا افتتاح کرنے کے لئے حیدرآباد پہنچے ہیں۔ ان میں حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کا افتتاح اور8ویں عالمی صنعتکاری چوٹی اجلاس2017 کا افتتاح شامل ہیں۔ یہاں پہنچنے پر انہوں نے بتایا کہ جب کبھی وہ حیدرآباد آتے ہیں تو پہلے نائب وزیر اعظم( داخلہ) سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یادیں ان کے ذہن میں تازہ ہوجاتی ہیں ۔ کہ کس طرح انہوں نے حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام میں اپنا رول ادا کیا ۔ وزیر اعظم جن کی ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ آمد ہوئی ان کا گورنر تلنگانہ اے پی ای ای ایل نرسمہن چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، تلنگانہ کونسل کے صدر نشین سوامی گوڑ، ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری، وزراء ایل راجندر، پوچارم، سرینواس ، ریڈی ، فلم اداکار و سابق مرکزی وزیر کرشنم راجو، ریاستی بی جے پی کے صدر ڈاکٹر لکشمن اور دیگر نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بی جے پی ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے ۔ آج بیگم پیٹ ایر پورٹ پر ریاستی بی جے پی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حیدرآباد کو تاریخی اور خوبصورت شہر قرار دیا۔ تلگو زبان میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ حیدرآباد آنے سے انہیں بہت خوشی ہورہی ہے ، یہاں آنے سے انہیں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد آرہی ہے ۔ ان ہی کی کوشش کے باعث حیدرآباد ہندوستان میں شامل ہوا تھا۔ اس عظیم سر زمین سے وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو سلام کرتے ہیں۔ نریندر مودی نے تحریک تلنگانہ کے دوران شہید ہوئے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چار کروڑ تلنگانہ عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور تیقن دیا کہ بی جے پی ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے ہمیشہ تعاون کرتی رہے گی ۔ نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کا سیاسی بنیاد پر اختلاف نہیں ہونا چاہئے ۔ مرکزی حکومت نے جذبہ تعاون کے ساتھ ریاستی حکومتوں کا ساتھ دیتی رہے گی۔ ریاستوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت ہند ہمیشہ دست تعاون بڑھاتی رہے گی ۔ریاست تلنگانہ کی ترقی میں کبھی رکاوٹ نہیں آنے دی گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تلنگانہ کو ترقی اور خوشحالی کی بہت ساری منازل طے کرنا ہے ۔ مرکزی حکومت ، ریاست تلنگانہ کی ترقی کے سفر میں ہمیشہ ساتھ رہتے ہوئے نئی ریاست تلنگانہ کی قسمت اور روپ کو تبدیل کردے گی ۔ ان کا فقید المثال استقبال کرنے پر بی جے پی قائدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک و ریاست کی ترقی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہنا چاہئے ۔ بی جے پی کارکنوں کے جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ اسی جذبہ کی وجہ سے بی جے پی کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ اس کا سہرا یقینی طور پر پارٹی کارکنان کے سرجاتا ہے ۔ اس موقع پر پارلیمنٹ رکن سکندرآباد بنڈارو دتا تریہ صدر ریاستی بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن، جی کشن ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے ۔
تلنگانہ صنعت کاروں کے لئے پسندیدہ مقام:ـ کے سی آر
حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہر یاست تلنگانہ ، اندرون و بیرون ملک کے صنعت کاروں کے لئے پسندیدہ مقام ہے ۔ جی ایس ایس اجلاس میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حیدرآباد کا شکار اس کی مہمان نوازی اور نوجوان صنعت کاروں کے لئے بہترین مرکز کے طور پر ہوتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ شہر میں قیام کے دوران شرکائے سمٹ، حیدرآباد کی مہمان نوازی سے محظوظ ہوں گے ۔ ریاست تلنگانہ کی نئی صنعتی پالیسی ٹی آئی پاس کا ذکر کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ اس کے بہتر نتائج برامد ہورہے ہیں ۔ تا حال5,469صنعتی یونٹس کے قیام کو منظوری دی گئی ہے جس سے17.5بلین امریکی ڈالرس کی سرکاریہ کاری ہوئی۔ اس طرح ریاست ، ایز آف ڈوئنگ بزنس، کی فہرست میں سب سے آگے رہی ہے ۔ یہ تمام کامیابیاں اس وقت ممکن ہوسکیں جب صنعتکاروں کو یونٹوں کی منظوری کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگ دوڑ کرنے سے راحت ملی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد پانچ بڑی امریکی کمپنیوں کا مرکز ہے ۔ جس میں ایپل، مائیکرو سافٹ امیز آن گوگل اور فیس بک شامل ہیں۔ ٹی ہب کے متعلق انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے انکو بیٹر کی وجہ سے نوجوان ذہنوں کو ایکو سسٹم سے متعارف کرنے میں آسانی ہورہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ای ایس سمٹ ریاست کے لئے ایک خصوصی پلاٹ فارم رکھتا ہے، جس کے ذریعہ ریاست میں مواقع اور کامیابیوں کو اجاگر کرسکتا ہے ۔
حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی اہم خصوصیات
٭ دنیا کا سب سے بڑا پی پی پی(پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پراجکٹ)
٭ ملک میں تعمیر کیا گیا سب سے بڑا میٹرو نظام۔
٭ ملک میں پہلی بار تیس کلو میٹر طویل میٹرو لائن کا افتتاح
٭ مکمل ایر کنڈیشنڈ، آرام دہ محفوظ اور تیز رفتار سفر کی سہولت
٭انڈین گرین بلڈنگ کونسل سے منظور کردہ پراجکٹ
٭خوبصورت آرادم دہ کوچس
٭بین الاقوامی معیار کے حامل24اسٹیشن
٭ملک بھر میں پہلی الیویٹیڈ میٹرو سرویس
٭ ملک کا سب سے بڑا الیویٹیڈر ریلوے اسٹیشن پریڈ گراؤنڈ اسٹیشن
٭آٹو میٹک ٹکٹ وائنڈنگ مشینس کے ذریعہ ٹکٹس کی فروخت
٭آٹو میٹک فیر کلکشن نظام کے تحت اسٹیشن میں داخلہ کی سہولت
٭ فیول ، توانائی کے استعمال کو کم کرنے اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہم کا نظام
PM Narendra Modi inaugurates Hyderabad metro rail
2017-11-29
تاریخ اشاعت : 2017-11-29
زمرہ
india
south-india
وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں حیدرآباد میٹرو ٹرین کا افتتاح
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں