ہندوستان کو عمدہ تعلیمی یونیورسٹیوں کی ضروت - نائب صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-11-29

ہندوستان کو عمدہ تعلیمی یونیورسٹیوں کی ضروت - نائب صدر جمہوریہ

امراوتی
یو این آئی
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستان میں بیرونی ممالک کی یونیورسٹیوں کی طرح عمدہ تعلیمی یونیورسٹیوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں سے طلباء کو کئی مہارتوں کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے کہا ہے ۔ وی آئی ٹی یونیورسٹی امراوتی کیمپس کی نئی تعمیر کردہ بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ اگرچیکہ ملک میں اچھی یونیورسٹیاں موجود ہیں لیکن عمدہ تعلیمی یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا عوام میں غلط فہمی ہے کہ تعلیم صرف ملازمت کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا تعلیم یا اخٹیار بننے، آزادی اور روشن خیال کے لئے ہے ۔ ہر ایک طالب علم میں صلاحیت مخفی ہوتی ہیا ور ٹیچرس کو چاہئے کہ اس صلاحیت کا پتہ لگا کر انہیں دانشور بنائیں ۔ جب ہمیں آزادی ملی تھی اس وقت ملک میں ہم صرف بیس یونیورسٹیاں اور500کالجس رکھتے تھے۔ اب ہم 760یونیورسٹیاں،38,490کالجس،12,672تعلیمی ادارے رکھتے ہیں، جہاں3.04کروڑ طلباء زیر تعلیم ہیں۔ تعلیم کو ہر ایک کے لئے قابل برداشت ہونا چاہئے۔ نائیڈو نے کہا اگر مناسب افراد اسٹراکچر فراہم کیاجائے اور حوصلہ افزائی حاصل ہو تو یہاں بھی عمدہ تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے ۔ نائب صدر نے پیش قیاسی کی کہ امراوتی تعلیم، صحت اور معلومات کا مرکز ہوگا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا ریاست کو بہترین تعلیمی نظام پر عمل کرنے جنوبی کوریا اورفن لینڈ میں رائج نظام کو اپنانا چاہئے ۔ انہوں نے امراوتی میں انتہائی بہترین یونیورسٹیوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اے پی تعلیمی شعبہ ، آئی ٹی شعبہ میں طاقتور ہے اور کوئی بھی ریاست کو شکست نہیں دے سکتا۔ چیف منسٹر نے بتایا چیف منسٹر نے کہا صدر مقام شہر امراوتی کی تعمیر کے لئے کام شروع ہوگئے ہیں۔ ٹرنک روڈس کی تعمیر کا کام30ہزار کروڑ کے مصارف سے شروع کیا گیا ہے ۔ نیا صدر مقام شہر امراوتی آلودگی سے پاک اور گرین فیلڈ سٹی ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ امراوتی میں چودہ میڈیکل کالجس بشمول اے آئی ایم ایس قائم ہوں گے ۔ یہاں وی آئی ٹی، ایس آر ایم امرتا یونیورسٹیاں پہلے ہی قائم ہوچکی ہیں اور چند مزید کا قیام عمل میں آئے گا۔ وی آئی ٹی یونیورسٹی کے نائب صدر شیکھر وشواناتھن، وائس چانسلر، ڈاکٹر سدھارکر، رجسٹرارشیوا کمار نے بھی خطاب کیا۔ اس مقوع پر وزراء، ارکان اسمبلی اور کئی عہدیدا ر موجود تھے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے امراوتی میں امور خارجہ کے دفتر ودیش بھون کے قیام پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ یہ بات نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے یہاں موضع اناوولو میں وی آئی ٹی یونیورسٹی امراوتی کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعد ایکک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ نائب صدر نے بتایاکہ آندھر اپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے حال ہی میں نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور انہوں نے امراوتی مٰں ودیش بھون کے قیام کے لئے ان کی مدد چاہی تھی نائیڈو نے اس معاملہ پر وزیر خارجہ سشما سوراج سے تبادلہ خیال کیا اور وہ امراوتی میں ودیش بھون کے قیام کی تجویز پر راضی ہوئی ہیں۔ ملک میں یہ دوسرا ودیش بھون ہوگا ۔ پہلا ودیش بھون پچھلے اگست میں ممبئی میں قائم کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر نے امراوتی میں ودیش بھون کی تعمیر کے لئے پانچ ایکڑ اراضی مختص کی ہے۔ اس کے قیام کے بعد یہ وزارت امور خارج کے تحت تمام دفاتر سے جڑ جائے گا جس سے بیرونی ٹراویلرس کے دستاویزات کی پراسیسنگ تیز ہونے میں مدد ملے گی۔ ودیش بھون بڑے دفاتر جیسے ایم ای اے اور آر بی او پر مشتمل ہوگا۔

Indian universities must become centres of excellence: Vice President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں