نوٹ بندی سے جنگؤں اور دہشت گردی پر کاری ضرب: وزیر فینانس ارون جیٹلی
واشنگٹن
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہاکہ نوٹ بندی سے جموں و کشمیر میں جگنجو یانہ اور دہشت گرد سر گرمیوں زبردست کمی آئی ہے ۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ آٹھ یا دس ماہ کے دوران پتھراؤ کرنے والے ہجوم اب غیر کارکرد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ حکومت کی جانب سے سوچھ بھارت، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے اقداما ت کا زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ وزیر فینانس اپنے دورہ امریکہ سے قبل ہفتہ کو امریکہ سے برکلے انڈیا کانفرنس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دئیے گئے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ نوٹ بندی سے جموں و کشمیر اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں دہشت گردی اور جنگجوؤں کی سر گرمیوں کو بہت زیادہ کمی آئی ہے ۔ دہشت گردوں کو مالیہ کی فراہمی میں بھی بے حد کمی آئی ہے ۔ ارون جیٹلی نے اپنے دورہ کے موقع پر امریکہ کی کارپوریٹ دنیا سے بات چیت کریں گے ۔ اس کے علاوہ جیٹلی واشنگٹن میں منعقد شدنی عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ جیٹلی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آپ کو اب بھی دہشت گردسرگرمیاں نظر آئیں گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ پتھراؤ کرنے والے پانچ تا دس ہزار کا ہجوم دیکھا ہوگا جنہیں دہشت گرد تنظیمیں مالیہ فراہم کرتے تھے۔ گزشتہ آٹھ تا دس ماہ کے دوران ایسے واقعات کیوں پیش نہیں آئے۔ جیٹلی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے گزشتہ سات مال ماہ نومبر میں اچانک پانچ سو اور ہزار روپے کی نوٹوں کو منسوخ کرنے کے اعلان کرنے سے کالا دھن ، نقلی کرنسی نوٹ اور دہشت گردوں کو مالیہ کی فراہمی اور بد عنوانی رک گئی ۔ یو این آئی کے مطابق جیٹلی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہندوستان ایک مرتبہ پھر اعلی ترقی کی شرح کو حاصل کرتے ہوئے لوگوں کی توقعات کو پورا کرے گا۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمیں نہ صرف بڑی آبادی کی ضروریات کو پوراکرنا ہے بلکہ ایک بڑی نوجوان آبادی کی ضرورتوں کو بھی پورا کرنا ہے ۔ انہوں نے اس تناظر میں مودی حکومت کی جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ سخت فیصلے ضرور ہیں لیکن ان اثرات مثبت ہوئے ہیں۔ انہوں نے معیشت میں ٹیکس میں اضافہ اور نقد کو کم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوچھ بھارت، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسی تبدیلیوں کا نتیجہ زمین سطح پر حاصل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مرکز اور ریاستی سطح پر حکومت کی اقتصادی اصلاحات کو عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ برکلے کانفرنس میں طلبا سے خطاب کے دوران کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ پارٹی قیادت کے بحران سے جوجھ رہی ہے اور جب تک وہ اپنا لیڈر قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر منتخب نہیں کرتی تب تک اس کی عوامی تائید میں اضافہ مشکل ہے ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ آج کانگریس کو ایک تو قیادت کا اور دوسرا اپنی بنیادی شکل و صورت کو بچائے رکھنے کا بحران در پیش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ہندوستانی عوامی توقعات بہت زیادہ ہیں ۔ عوام اب اپنے لیڈر کو کسوٹی پر پرکھتی ہے ۔ یہ اقرباپروری کی بنیاد پر کسی کو لیڈر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اس لئے پارٹی جنہیں اپنا لیڈر منتخب کررہی ہے ان کا ملک کی عوامی توقعات کے ساتھ تال میل نہیں بیٹھ رہا ۔ ایسے میں اگر صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر اس نے اپنی قیادت منتخب نہیں کی تو اس کے لئے آگے کی راہ بہت مشکل ہے۔ وزیر فینانس نے کہا کہ پارٹی کے سامنے دوسرا بحران اپنی شکل و صورت کو بچائے رکھنے کا ہے ۔ ہندوستان میں دہائیوں تک اقتدار میں رہی کانگریس پارٹی آج ملک کے زمینی حقائق اور عوامی توقعات سے پوری طرح انجان بن چکی ہے ۔ طویل عرصہ تک اقتدار میں رہنے کی وجہ سے اسے قدرتی طور پر اقتدار کا مترادف مان لیا گیا لیکن آج جو پارٹی کی حالت ہے اس میں اس کی یہ شکل کہیں نظر نہیں آتی ۔ اس کی اپنی سوچ اور ایجنڈا کہیں نظر نہیں آتا وہ دوسری چھوٹی جماعتوں کی چیئر لیڈڑ بن کر رہ گئی ہے ۔ ہندوستان میں مبینہ طور پر فرقہ وارانہ کشیدگی کے سوال پر جیٹلی نے کہا کہ ملک طویل عرصہ تک سماجی اور مذہبی کشیدگی سے گزر چکا ہے اور ابھی وہ بحرانی دور سے گزر رہا ہے لیکن جلد ہی اس پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح اکا دکا بدبختانہ اور ناپسندیدہ واقعات کو ہندوستان میں سماجی یا مذہبی کشیدگی کی مثال کے طور پر پیش کیاجاتا ہے ویسے واقعات تو امریکہ میں بھی پیش آتے ہیں ۔ حقیقت میں دیکھاجائے تو امریکہ میں اس طرح کے واقعات زیادہ پیش آتے ہیں ۔ لیکن ہمارے ملک میں چند ایسے لوگ موجود ہیں جو ایسے واقعات پر واویلا مچا کر اپنے ہی ملک کی شبیہ خراب کرنے کے لئے دنیا بھر میں اس کا استعمال کرتے ہیں۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان میں دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ معاشرتی ہم آہنگی ہے ۔ متعدد مذاہب اور طبقات کے لوگ محبت اور امن و ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ متعدد طبقات ہیں، متعددمذاہب ہیں تو کبھی ناپسندیدہ اور افسوسناک واقعات ہوجاتے ہیں، لیکن یہ لوگوں میں دوری یا چپقلش کی وجہ سے نہیں بلکہ غیر سماجی عناصر کے بھڑکانے کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔ ارون جیٹلی9اکتوبر سے امریکہ کے ایک ہفتے کے طویل دورے پر رہیں گے ۔ اس دوران وہ نیو یارک اور بوسٹن میں امریکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
Arun Jaitley: Demonetisation resulted in decline in terror activities
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں