نوٹ بندی سے دہشت گرد اور ماؤسٹ مالیاتی لاچار ہو گئے - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-21

نوٹ بندی سے دہشت گرد اور ماؤسٹ مالیاتی لاچار ہو گئے - جیٹلی

ممبئی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ نوٹ بندی نے ملک کے کئی حصوں میں ماوسٹوں اور جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندوں کو مالی طور پر لاچار کردیا۔ ممبئی میں بی جے پی کے صد آشیش شیلار کی جانب سے نیو انڈیا پلیج کے نام سے منعقد کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ نوٹ بندی سے قبل دہشت گردی سے متاثرہ ریاست جموں و کشمیر میں سڑکوں پر پتھرا کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں کے تعداد ہزاروں میں ہوا کرتی تھی، نوٹ بندی کے اعلان کے بعد اس طرح کے احتجاج میں حصہ لینے والوں کی تعداد پچیس تک گھٹ گئی ہے ۔ نوٹ بندی کے بعد جموں و کشمیر کے علیحدگی پسندوں کے علاوہ چھتیس گڑھ جیسی رہاست کے ماسٹ فنڈز کی قلت سے دوچار ہوگئے ۔ اس تقریب میں چیف منسٹر مہاراشٹرا، دیویندر فڈنویس بھی موجود تھے ۔ نومبر2016ء میں اعلیٰ قدر کی نوٹوں کی منسوخی کا فوائد کا ذکر کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ ایسی دولت جو پہلے معاشی دائرہ سے باہر گشت کرتی تھی اب روایتی بینکنگ نظام میں آگئی ہے ۔ نیو انڈیا کے بی جے پی کے ویژن پر تبصرہ کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ ہم فنڈز کو دفاع، دیہی ترقی اور انفراسٹرکچر پر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس عالمی معیار کے عوامی ادارے ہونا چاہئے اس طرح ہم گورکھپور جیسے شرمناک واقعہ کو دوبارہ واقع نہیں ہوسکیں گے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ مودی حکومت مجموعی گھریلو پیداوار میں سات تا7.5فیصد شرح ترقی سے مطمئن نہیں ہے۔ شرح ترقی کو تیز کرنے حکومت قوم کے مفاد میں سخت فیصلے جاری رکھے گی جیسا کہ حکومت2014ء میں اقتدار پر فائز ہونے کے بعد سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس تقریب میں جیٹلی نے تین سالہ دور اقتدار میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کی حصولیابیوں کو پیش کیا۔ ان حصولیابیوں کے طور پر انہوں نے جی ایس ٹی کے نفاذ، نوٹ بندی ، ناداری اور دیوالیہ کوڈ، بے نامی رقومات کی منتقلی سے متعلق قانون میں ترمیم، شفاف طریقہ سے اسپکٹرم، اور قدرتی وسائل کا الاٹمنٹ مختلف ممالک سے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدہ جیسے اقدامات کو پیش کیا۔ تقریب میں وزیر دفاع کی حیثیت سے جیٹلی نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں سیکوریٹی فورسس کے فیصلہ کن کارروائیوں کے باعث آج سیکوریٹی فورسس دہشت گردوں پر تسلط حاصل کرلئے ہیں اور مرکزی حکومت نے اس سرحدی ریاست سے دہشت گردی ختم کرنے کا تہیہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دہشت گردوں کو سرحد پار اور مقامی گروپوں کی تائید سے پیچیدہ ہوگیا ہے ۔ پتھرا کرتے ہوئے شدید عوامی احتجاج کیاجاتا ہیا ور بعض مرتبہ اس احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد بچ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ جیٹلی نے کانگریس کی زیر قیادت سابق یوپی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے دہوں قدیم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پچھلی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا اس لئے اب اس مسئلہ پر اسے ہم سے سوال کرنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔ پچھلی حکومت کوئی کارروائی کرنے سے عاری تھی اوراسے صرف مسائل کو موخر کرنے میں ہی دلچسپی تھی ۔ تاہم مودی حکومت نے کشمیر میں مسلح دہشت گردی ختم کرنے کا تہیہ کرلیا ہے ۔ وادی کشمیر میں آج ایسا وقت آگیا ہے کہ تمام فورسس بشمول مقامی پولیس، مرکزی دستے اور فوج ان مسلح دہشت گردوں پر تسلط قائم کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمہ کے موقف میں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنا چاہئے کہ ہمارے پاس ایک ایسا وزیر اعظم ہے جو چیلنجوں کا سامنا کرسکتا ہے جب کہ ماضی میں کسی بھی وزیر اعظم نے چیلنجوں کا سامنا نہیں کیا۔

Demonetisation has left Maoists, J-K separatists 'fund starved', Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں