احمد پٹیل راجیہ سبھا کے لئے گجرات سے منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-09

احمد پٹیل راجیہ سبھا کے لئے گجرات سے منتخب

نئی دہلی
ایجنسیاں
صدر کانگریس سونیا گاندھی کے مشیر احمد پٹیل گجرات کے راجیہ سبھا میں منتخب قرار دئیے گئے ہیں۔ کانگریس کے دو باغی ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد کانگریس الیکشن کمیشن سے رجوع ہوگئی تھی اور ان دونوں کانگریس ارکان اسمبلی کے ووٹ مستردکردینے کی خواہش کی تھی ۔ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زبردست لڑائی کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کو جوپانچ بجے شام شروع ہونے والی تھی ملتوی کردیا گیا تھا ۔ ووٹوں کی گنتی آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی اور کچھ ہی دیر میں احمد پٹیل کو فاتح قرار دیا گیا ۔ بی جے پی کی جانب سے احمد پٹیل کو ہرانے کے لئے تمام تر کوششیں کی گئی تھیں جو ناکام ثابت ہوئی۔ کانگریس کے دونوں باغی ارکان اسمبلی کے ووٹ کو مسترد کردئیے جانے کے بعد احمد پٹیل کو 44ووٹ حاصل ہوئے جو ان کی کامیابی کے لئے درکار تھے ۔ بی جے پی کے امید واروں پارٹی صدر امیت شاہ اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی کامیابی کا بھی یقین ہے ۔ قبل ازیں موصولہ اطلاع میں بتایا گیا تھا الیکشن کمیشن نے آج رات گجرات راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے دوباغی ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد کردینے کا حکم دیا اور اس طرح نتائج کو نیا رخ عطا کردیا جس سے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے سکریٹری برائے سیاسی امور احمد پٹیل کا گہرا تعلق ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی اور الیکشن کمشنر او پی راوت کا حکم بھولا بھائی گوہل اور راگھو جی بھائی پٹیل کے ووٹ پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت ترین لڑائی کے بعد آیا ۔ ان دونوں ارکان اسمبلی نے بی جے پی کو ووٹ دیا اور اپنے بیالٹس صدر بی جے پی امیت شاہ اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو دکھائے ۔ شاہ اور سمرتی ایرانی بھی امید وار ہیں۔ قبل ازیں گاندھی نگر، نئی دہلی سے موصولہ آئی اے این ایس کی اطلاع میں بتایا گیا تھا کہ گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات پر جس میں سونیا گاندھی کے سیاسی مددگار احمد پٹیل کو سخت ترین مقابلے کا سامنا ہے آج رات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی ۔ زعفرانی جماعت احمد پٹی کے پانچویں میعاد کے لئے انتخاب کو روکنے کے لئے تمام تر کوششیں کررہی ہے ۔ گاندھی نگر میں پولنگ کے دوران دن بھر حالات بدلتے رہے اور کافی ڈرامہ ہوا ۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے دو ارکان اسمبلی نے بغاوت کردی اور این سی پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے کراس ووٹنگ کے ساتھ بی جے پی کو ووٹ دیا جس سے پٹیل کی کامیابی کے امکانات کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ جنتادل یو کے واحد رکن اسمبلی کے ووٹ کا کیا ہوا ابھی علم نہیں ہوا۔ ان کی پارٹی کے جنرل سکریٹری نے دعویٰ کیا کہ یہ ووٹ بی جے پی کے حق میں گیا جب کہ رکن اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے پٹیل کو ووٹ دیا ۔ صدر بی جے پی امیت شاہ اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی انتخابات میں دیگر دو امید وار ہے جن کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ176رکنی گجرات اسمبلی میں بی جے پی کے ارکان کی خاصی تعداد ہے ۔ لڑائی تیسری نشست کے لئے ہورہی ہے جس کے لئے بی جے پی نے کانگریس کے منحرف بلونت سنگھ راجپوت کو امید وار بنایا ہے ۔
گاندھی نگر سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب گجرات کے جنتادل یو رکن اسمبلی چھوٹو بھائی رچاما نے آج کہا کہ انہوں نے راجیہ سبھا کے کانگریس امید وار احمد پٹیل کو ووٹ دیا کیونکہ وہ ان کے پارٹی صدر نتیش کمار کے بہار میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے مخالف ہیں۔ وساوا نے کہا میں نے احمد پٹیل کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور ایک وفادار دوست ہونے سے متعلق اپنا فرض نبھایا ۔ گجرات کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بیس سال سے ریاست کو لوٹ رہے ہیں۔ یہ دریافت کرنے پر کہ آیا وہ نتیش کمار کے ساتھ نہیں تھے جنہوں نے بہار میں بی جے پی کے ساتھ نئی حکومت قائم کی تھی ۔ واساوا نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کی تھی۔

Ahmed Patel wins Rajya Sabha seat from Gujarat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں