حیدرآباد آثار قدیمہ ۔ نوابوں کی دیوڑھیاں اب ماضی کا حصہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-07-28

حیدرآباد آثار قدیمہ ۔ نوابوں کی دیوڑھیاں اب ماضی کا حصہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2017-jul-28

27/جولائی
رہنما نیوز بیورو
قدیم حیدرآباد میں امیر امراء اور نوابوں کی بے شمار دیوڑھیاں، حویلیاں اور کوٹھیاں موجود تھیں مثلاً ۔۔۔
  • کنگ کوٹھی
  • دیوان دیوڑھی
  • پرانی حویلی
  • چو محلہ پیالیس
  • مہاراجہ دھن راج گیر جی کی کوٹھی
  • حسینی کوٹھی
  • منجھلی بیگم کی حویلی
  • دیوڑھی اقبال الدولہ
  • خورشید جاہ کی دیوڑھی
  • آسمان محل
  • کلیانی نواب کی دیوڑھی
  • دیوڑھی امجدالدولہ
  • پائیگاہ پیالیس
  • دیوڑھی عنایت جنگ
  • مال والا پیالیس
  • سردار محل
  • مہاراجہ کشن پرساد کی دیوڑھی
  • دیوڑھی بشیر الدولہ
  • ماما جمیلہ کی دیوڑھی
  • محمود جنگ کی دیوڑھی
  • وغیرہ وغیرہ۔
ان کے علاوہ تقریباً ہر محلہ میں ایک آدھ غیر معروف دیوڑھی بھی ہوا کرتی تھی، لیکن گزرتے وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ تقریباً سبھی دیوڑھیاں ختم ہو گئیں۔ حیدرآباد کے ماضی سے واقفیت رکھنے والوں کے مطابق کسی زمانہ میں شہر حیدرآباد میں کم و بیش دو سو (200) دیوڑھیاں موجود تھیں ۔
لیکن ریاست حیدرآباد کے خاتمہ اور سلطنت آصفیہ کے زوال کے بعد سے لے کر اب تک صرف گنتی کی چند دیوڑھیاں باقی رہ گئی ہیں۔ لیکن جو دیوڑھیاں باقی رہ گئی ہیں وہ بھی خستہ حالی کا شکار ہیں اور یہ دیوڑھیاں جن کی ملکیت ہیں ان کی عدم توجہی اور لاپرواہی کے باعث ان میں ناجائز قبضے ہو چکے ہیں اور ان کی باقاعدہ نگہداشت اور مرمت نہ ہونے سے مخدوش حالت میں ہیں۔ دیگر ممالک میں اپنے آثار قدیمہ کی حفاظت کے لئے ارباب اقتدار ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن حیدرآباد کے آثار قدیمہ اور تاریخی نشانیوں کے تحفظ میں نہ تو یہاں کے عوام دلچسپی رکھتے ہیں اور نہ ہی ارباب اقتدار کو اس کی فکر ہے!
ارباب اقتدار کی لاپرواہی کی ایک اہم مثال دیوان دیوڑھی ہے جہاں دیوڑھی کی جگہ اب صرف اس کی کمان باقی رہ گئی ہے۔ جب کہ یہ دیوڑھی کسی زمانہ میں حکمرانی کا اہم مرکز ہوا کرتی تھی کیونکہ یہ سلاطین آصفیہ کے کم سے کم چھ وزرائے اعظم کی رہائش گاہ رہ چکی ہے۔ دیوڑھی کے تو ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور ان میں بھی نئی عمارتیں تعمیر ہو گئیں اور کمان میں بھی اب دکانیں قائم ہیں۔
پرانے شہر میں واقع دو مزید دیوڑھیاں یعنی دیوڑھی اقبال الدولہ اور خورشید جاہ کی دیوڑھی(امرائے پائیگاہ) بھی اب آخری سانس لے رہی ہیں اور آنے والے چند سالوں میں ان کا حشر بھی دیوان دیوڑھی اور دیگر کئی دیوڑھیوں جیسا ہو جائے گا۔
Hyderabad Archaeological Protection, Courtyards (Devdi) of Nawabs
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں