سماج کے بنیادی اصولوں کو بچانے چوکس رہیں - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-07-02

سماج کے بنیادی اصولوں کو بچانے چوکس رہیں - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

1/جولائی
نئی دہلی
پی ٹی آئی
گاؤ رکھشک کے نام پر ملک میں ہجوموں کے حملوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ جب جنونی ہجوم بے قابو اور عقل سے بے بہرہ ہوجائے تو لوگوں کو چاہئے کہ سما کے بنیادی اصولوں کی حفاظت کی خاطر چوکس ہوجائیں۔ انہوں نے دانشور طبقہ سے بھی خواہش کی کہ وہ اٹھ کھڑا ہو اور چوکس ہوجائے کیونکہ یہ طبقہ جہالت و تاریکی کی قوتوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے ۔ ہندوستان کی آزادی کے 70سال کی تکمیل کے جشن کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مکرجی نے کہا کہ جب جنونی ہجوم اس قدر گر جائے عقل سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بے قابو ہوجائے تو ہمیں اس پر رد عمل دینے اور اس پر روک لگانے کی ضرورت ہے ، کیا آپ اس بارے میں پوری طرح چوکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ رکھشک کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا اپنے دور کے بنیادی اصولوں کو بچانے کے لئے ہم متحرک ہیں یا چوکس نہیں ۔ ایسی چوکسی وقت کی ضرورت ہے ۔ تقریب میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، صدر کانگریس سونیا گاندھی ، پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی اور کئی ممتاز شخصیات ، سابق وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور کانگریس قائدین موجود تھے ۔ اس موقع پر نیشنل ہرالڈ کی جانب سے ہندوستان کی آزادی کے70سالہ جشن پر یادگار شمارہ جاری کیاگیا۔ ہجوموں خے ہاتھوں ہلاک کے مسئلہ کے متعلق مکرجی نے کہا کہ مستقبل کی نسل ہم سے وضاحت طلب کرے گی کہ ہم نے کیا کیا۔ میں خود بھی اپنے آپ سے یہ سوال کرتا ہوں۔ صدر جمہوریہ نے میڈیا سے بھی مسلسل چوکسی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسی کی وجہ سے جمہوریت محفوظ ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے کہا آپ کو اس کی حفاظت کے لئے یقینا اٹھنا ہوگا، انسانی وقار کی برقراری کو یقینی بنانا ہوگا ۔ غلامی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

Be vigilant to save basic tenets of society: President on lynchings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں