سیول سرویسس امتحان 2016 - 52 مسلمانوں کی کامیابی کا ریکارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-02

سیول سرویسس امتحان 2016 - 52 مسلمانوں کی کامیابی کا ریکارڈ

1/جون
سیول سرویسس امتحان میں ریکارڈ 52 مسلمان کامیاب
نئی دہلی
ایجنسیاں
سیول سروسیز امتحانات2016میں مسلمانوں کی ایک ریکارڈ تعداد نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس سال کا میاب قرار دیے گئے1099امید واروں میں52مسلمان ہیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔ ان نتائج کا چہار شنبہ کو اعلان کیا گیا تھا۔ سرکردہ100امید واروں میں10مسلمان شامل ہیں۔ کرناٹک کی نندنی کے آر نے اس امتحان میں سر فہرست مقام حاصل کیا جب کہ انمول شیخ سنگھ بیدی اور گوپال کرشنا روہتگی بالترتریب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ یوپی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ کامیاب امید واروں کی فہرست کے مطابق جن دس مسلمانوں نے ٹاپ 100میں جگہ بنائی ہے وہ بلال محی الدین بھٹ(10) مزمل خان(22) شیخ تنویر آصف(25) ہمنا مریم(28)ظفر اقبال39اور رضوان باشا شیخ48ہیں۔ ٹاپ100میں شامل دوسرے چار مسلمان شیخ عبدالرحمن62، ٹی سلطانہ63عارف احسان74اور سید فخر الدین حمید86ہیں۔ کامیاب مسلمان امید واروں میں سے سولہ کا تعلق زکوانا فاؤنڈیشن آف انڈیا سے ہے جو سیول سرویسس امتحانات کے لئے مفت کوچنگ کا اہتمام کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں سیول سرویسس میں مسلمانوں کی نمائندگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ 201ء میں 34، 2014ء میں38، اور2013ء میں34مسلمانوں نے یہ امتحان پاس کیا تھا ۔ جب کہ2012ء میں30مسلمان کامیاب رہے تھے ۔2010ء میں یہ تعداد اکیس اور2009ء میں اکتیس تھی ۔ بعض مسلم تنظیمیں 2007ء سے سیول سرویسس اور دوسرے سرکاری شعبہ میں مسلمانوں کی نمائندگی میں اضافہ کے لئے کوشاں ہیں ۔ سچر کمیٹی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایسی کوششیں تیز ہوئیں۔

Winning laurels: For the first time ever, 52 Muslim candidates clear UPSC civil services exam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں