جی ایس ٹی ہندوستانی معیشت میں تاریخی موڑ - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-06

جی ایس ٹی ہندوستانی معیشت میں تاریخی موڑ - وزیراعظم مودی

5/جون
جی ایس ٹی ہندوستانی معیشت میں تاریخی موڑ: مودی
نئی دہلی
یو این آئی
ملک بھر میں یکم جولائی سے نافذ ہونے والے اشیاء اور خدمات سے متعلق محاصل، جی ایس ٹی کے موقف کا آج وزیر اعظم نریندر مودی نے جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم نے جی ایس ٹی کو ہندوستانی معیشت میں تاریخی موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے سائبر سیکوریٹی کے سخت تدابیر کئے جانے چاہئیں ۔ جی ایس ٹی کا نفاذ یکم جولائی سے ہوناہے۔ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہے اس اجلاس میں وزیر فینانس ارون جیٹلی ، وزارت فینانس، دفتر وزیر اعظم کے اعلیٰ عہدیدار اور کابینی سکریٹری نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے خاص طور پر جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق جن پہ لوؤں کا جائزہ لیا ان میں آئی ٹی سے متعلق تیاری، ایچ آر سے متعلق تیاری، عہدیداروں کی تربیت اور انہیں اس کام کے تئیں حساس بنانا، سوالات و استفارات سے نمٹنے کے طریقہ کار اور نگرانی شامل ہیں۔ وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ جی ایس ٹی سے متعلق نظامات جیسے اطلاعاتی ٹکنالوجی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تیاری، عہدیداروں کی تربیت، بینکوں کے ساتھ ربط کا قیام اور موجودہ ٹیکس دہندگان کا اندراج جی ایس ٹی کی نفاذ کی تاریخ یکم جولائی سے پہلے پہلے تیارہوں گے ۔ اطلاعات کے تحفظ سے متعلق نظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سوالوں کا رئیل ٹائم پر جواب دینے کے لئے ایک ٹوئیٹر ہنڈل@askGst_GOIکا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک کل ہند ٹال فری فون نمبر1800-1200-232بھی ایکٹی ویٹ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یکم جولائی سے جی ایس ٹی کا نفاذ جملہ متعلقین کی کوششوں کی تکمیل ہوگی ، جس میں سیاسی پارٹیاں، تجارتی اور صنعتی ادارے شامل ہیں ۔ انہوں نے جی ایس ٹی کو معیشت کے لئے ایک بڑی تبدیلی(ٹرننگ پوائنٹ) اور تاریخ میں غیر معمولی واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ ایک قوم، ایک بازار، ایک ٹیکس نظام سے عام لوگوں کو زبردست فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت بھی دی کہ سب سے زیادہ توجہ جی ایس ٹی سے متعلق آئی ٹی نظامات میں سائبر سیکوریٹی پر دی جائے ۔

GST will be 'turning point' for India's economy, says PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں