ہر تاجر جی ایس ٹی نئے ٹیکس قانون میں شامل ہوگا - حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-14

ہر تاجر جی ایس ٹی نئے ٹیکس قانون میں شامل ہوگا - حکومت

13/جون
نئی دہلی
یو این آئی
ملک میں گڈس اینڈ سرویسز ٹیکس( جی ایس ٹی) کو نافذ کرنے میں تاخیر ہونے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے حکومت نے آج واضح کیا کہ یہ یکم جولائی سے ہی نافذ ہوگا ۔ جی ایس ٹی نافذ کیے جانے میں تاخیر کی افواہوں کے سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد حکومت نے یہاں جاری ایک بیان میں صاف الفاظ میں کہا کہ یہ یکم جولائی سے ہی نافذ ہوگا اور سنٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ کسٹمز( سی بی ای سی) ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کاروباریوں کے لئے بڑے پیمانے پر آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کررہا ہے ۔ جی ایس ٹی کا جلد ہی نوٹی فیکشن جاری کیاجائے گا۔ اس دوران ریونیو سکریٹری ہنس مکھ ادھیانے جی ایس ٹی سے منسلک افواہوں کے مد نظر ٹویٹ کیا کہ جی ایس ٹی نافذ کرنے میں تاخیر کی بات محض افواہ ہے ۔ اس سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔مغربی بنگال کے وزیر خزانہ امت مترا نے جی ایس ٹی کے لئے تیار ی مکمل نہیں ہونے اور موجودہ شکل و صورت میں اسے منظور نہیں کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے اس کو کم از کم ایک مہینہ ملتوی کئے جانے کی مانگ کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ مغربی بنگال موجودہ شکل و صورت میں جی ایس ٹی منظور نہیں کرے گا۔ تاہم،کچھ ریاستوں کو چھوڑ کر بیشتر اس سے منسلک قانون منظور کرچکی ہیں۔ مسٹر مترا نے اس معاملے کو جی ایس ٹی کونسل کی پندرہ ویں میٹنگ میں بھی اٹھایا تھا ۔ وزارت خزانہ نے بیان میں کہا کہ جی ایس ٹی این اپنانے کے لئے ٹیکس دہندگان کے واسطے اس کے لئے رجسٹریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جی ایس ٹی یکم جولائی سے آسانی کے ساتھ نافذ کرنے کے لئے تیاری زوروشور سے جاری ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کی تاریخ یکم جولائی سے آگے بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھنے سے شروع میں کچھ مسائل ہوسکتے ہیں ۔

Every trader included in gst tax law Government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں