حکومت مسئلہ کشمیر کا عنقریب مستقل حل نکالے گی - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-05-22

حکومت مسئلہ کشمیر کا عنقریب مستقل حل نکالے گی - راجناتھ سنگھ

21/مئی
پیلنگ
پی ٹی آئی
ریاست جموں و کشمیر میں جاری شورش کے دوران مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہا این ڈی اے حکومت مسئلہ کشمیر کی مستقل حل ڈھونڈ نکالے گی۔ ہمالیائی خطہ کی چھوٹی ریاست سکم کے مغربی علاقہ میں عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان، کشمیر میں گڑ بڑ پیدا کرتے ہوئے ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہا ہے لیکن میں تمام سے کہنا چاہوں گا کہ ہماری حکومت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکالے گی۔ تاہم انہوں نے مستقل حل کی وضاحت نہیں کی ۔ وزیر اعظم کا یہ بیان بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وادی کشمیر میں19پریل کو منعقدہ حلقہ لوک سبھا سری نگر کے ضمنی انتخابات کے بعد سے مسلسل گڑبڑ جاری ہے۔ اس دن سیکوریٹی فورسس کی فائرنگ میں 8افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس حلقہ میں7.14فیصد رائے دہی ہوئی تھی۔12اپریل کو حلقہ لوک سبھا اننت ناگ کا ضمنی انتخاب کو الیکشن کمیشن نے وادی کی خوفناک صورتحال کے باعثم لتوی کردیا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے ، کشمیری ہمارے ہیں اور کشمیریت بھی ہماری ہے ۔ ہم کشمیر کے مسئلہ کا مستقل حل نکالیں گے۔2014ء میں مودی حکومت کی حلف برداری تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستا ن کے بشمول تمام پڑووسی ممالک کے قائدین کو حلف برداری تقریب میں یہ بتانے مدعو کیا گیا تھا کہ نئی حکومت تمامممالک سے دوستانہ تعلقات قائم رکھنا چاہتی ہے ۔ تاہم ہندوستان کے تئیں پاکستان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ ہندوستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان تبدیل ہوجائے گا اگر وہ تبدیل نہیں ہوتا ہے تو ہم اسے تبدیل کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمیانہ کے بعد ایک ملک کسی دوسرے ملک کو غیر مستحکم نہیں کرسکتی کیونکہ بین الاقوامی برداری اسے معاف نہیں کرے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ سہ روزہ دورہ پر سکم آئے ہوئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ہند ۔چین سرحد پر سیکوریٹی کی صورتحال اور ترقیاتی سر گرمیوں سے متعلق کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔ راجناتھ سنگھ نے نتھولا سرحدی چوکی کا بھی معائنہ کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستاناو ر چین کی سرحد کی نگرانی کرنے والی ہند۔ تبت سرحدی پولیس اور ہند۔ نیپال سرحدوں کی حفاظت کرنے والی ایس ایس بی کی چند چوکیوں کابھی دورہ کیا۔
NDA govt will find permanent solution to Kashmir issue, Rajnath Singh

آن لائن ووٹنگ سسٹم کے حق میں نہیں الیکشن کمیشن: زیدی
نئی دہلی
یو این آئی
انتخابی عمل کو زیادہ شفاف اور قابل اعتماد بنانے کے لئے وسیع اصلاحی اقدامات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی وکالت کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن آن لائن ووٹنگ کی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہے ۔ ای وی ایم مشینوں کی معتبریت ثابت کرنے کے لئے کل سائنس سینٹر میں کمیشن کی جانب سے منعقد پروگرام میں چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے نامہ نگاروں کے ایک سوال پر کہا کہ آن لائن ووٹنگ نظام پر فی الحال کوئی غور نہیں کیاجارہا ہے ، کیونکہ یہ عمل نہیں ہوگا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین مین گڑ بڑی کے دعوؤں کی پر زور تردید کرنے والے مسٹر زیدی نے آن لائن ووٹنگ میں ہیک ہونے کے خظروں کا خدشہ ظاہر کیا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ای ووٹنگ نظام کے بارے میں کچھ سال پہلے الیکشن کمیشن میں غور کیا گیا تھا اور اس بارے میں وسیع مطالعہ کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی ۔ کمیٹی اپنی رپورٹ وزارت قانون اور سپریم کورٹ کو سونپ چکی ہے ۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے کہ ای ووٹنگ نظام ملک میں اب تک کہیں شروع نہیں کیا گیا ہو۔ گجرات کے ا لیکشن کمیشن نے سال2010ء میں ملک میں پہلی بار آں لائن ووٹنگ کی اجازت دی تھی ۔2015ء میں گجرات کے میونسپل الیکشن میں8کارپوریشنوں میں رائے دہنگان کے لئے ای ووٹنگ نظام کی سہولت دی گئی تھی لیکن یہ زیادہ کار گر ثابت نہیں ہوئی ۔ کیونکہ جن بیس ہزار ووٹروں نے اس کے لئے رجسٹریشن کرایا تھا، ان میں سے محض1310ووٹر ہی رجسٹریشن کے لئے ضروری کاغذات جمع کراسکے تھے ۔ آئین کے آرٹیکل243کے تحت شہری اور دیہی مقامی اداروں کے انتخابات کرانے کا حق ریاستی حکومت کے الیکشن کمیشنوں کو دیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں