8/اپریل
دریائے تیستا کے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا
شیخ حسینہ کو نریندر مودی کا تیقن ، ہند، بنگلہ دیش 22معاہدوں پر دستخط
نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بنگلہ دیش کو تیقن دیا کہ دریائے تیستا کے پانی کی قسیم کا جذبای مسئلہ جلد حل کرلیاجائے گا ۔ تقریبا سات برس سے یہ معاہدہ دستخط کا منتظر ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش نے دفاع سے لے کر سیول نیو کلیر تعاون تک کلیدی شعبوں میں22معاہدوں پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرا عظیم شیخ حسینہ کے درمیان نئی دہلی میں بات چیت ثمر آور رہی ہے۔ مودی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقہ کار پر شیخ حسینہ سے وسیع بات چیت کی ۔ بنگلہ دیش کو4.5بلین امریکی ڈالر کے رعایتی قرض کا بھی اعلان ہوا۔ فوجی سپلائی کے لئے بنگلہ دیش کو مزید پانچ سو ملین امریکی ڈالر قرض کا اعلان کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس سے اس ملک کی ضروریات کی تکمیل ہوگی تاہم دریائے تیستا کے پانی کی تقسیم پر معاہدہ پر دستخط نہیں ہوسکے جو عرصہ سے زیر التواہے ۔ مودی نے کہا کہ یہ معاملات ہند۔ بنگلہ دیش تعلقات کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ہندوستان اس مسئلہ کی یکسوئی کا پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے تیستا کے پانی کی تقسیم کا مسئلہ جلد حل ہوسکتا ہے اور جلد حل کرلیاجائے گا ۔ تیستا معاملت پر اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دور بنگلہ دیش ستمبر2011میں دستخط ہونے واے تھے لیکن چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے اعتراض پر لمحہ آخر میں اسے ملتوی کردینا پڑا تھا ۔ دریائے تیستا کا پانی بنگلہ دیش کے لئے کافی اہم ہے۔ دسمبر تا مارچ پانی کا بہاؤ پانچ ہزار کیوزکس سے گھٹ کر ایک ہزار کیوزکس رہ جاتا ہے ۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں