ناگالینڈ میں تشدد - ہجوم نے کوہیما میں سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-02-03

ناگالینڈ میں تشدد - ہجوم نے کوہیما میں سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کر دیا

ناگالینڈ میں تشدد - ہجوم نے کوہیما میں سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کر دیا
کوہیما
آئی اے این ایس
مشتعل ہجوم جو اربن لوکل باڈی( یو ایل بی) انتخابات جسمیں عورتوں کے لئے ریزرویشن رکھے گئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کئی سرکاری عمارتوں کو ناگا لینڈ کے دارالحکومت کو ہیمان میں جمعرات کے دن نذر آتش کردیا۔ ہزاروں نوجوان جو نیزوں، خنجروں اور غلیلوں سے لیس تھے نے سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا اور انہیں لوٹ کر نذر آتش کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کوہیما میونسپل کونسل آفس اورکچھ دیگر عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مکمل طور پر نظم و ضبط کی صورتحال کو توڑ دیا گیا۔کوہیمامیں زیادہ تر سیکوریٹی کو ریاستی سکریٹریٹ پر ہی تعینات کیا جاتا ہے جس کے باعث دیگر علاقہ غیر محفوظ ہوجاتے ہیں ۔ فسادی ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں اور حالات انتہائی کشیدہ ہیں ۔ ہمارے آدمی حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ ہمیں آسام رائفلس کی مدد حاصل ہے۔ ناگا لینڈ پولیس ڈی جی پی ایل ایل ڈونگل نے نامہ نگاروں کو بتایا ۔ کوہیما کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جوزیف ہیزو نے کہا کہ حالات انتہائی کشیدہ ہیں ، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ موبائل اور انٹر نیٹ خدمات کو بلاک کردیا گیا اور اضافی فورس کو حالات کو قابو میں کرنے کے لئے بھیج دیا گیا ۔ دو افراد ہلاک اور کئی دیگر پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگئے جو کہ کمرشیل ہب دیماپورمیں منگل کی شب انتخابات کے خلاف پر تشدد احتجاج ہوا تھا ۔ چیف منسٹر ٹی آر زیلانگ جنہوں نے قبل ازیں قبائیلی نمائندوں سے بات کی تھی جو انتخابات کے مخالف تھے تاکہ انتخابات کو دو ماہ کے لئے ملتوی کیاجائے ، تاہم بعدمیں انہوں نے یکم فروری کو گوہاٹی ہائی کورٹ کی مداخلت پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔ منگل کی شب ہوئی ہلاکتوں اور قبائیلی جماعتوں کی جانب سے چہار شنبہ کو مکمل بند جو کہ انتخابات کو ملتوی کرنے کے لئے کیا گیا تھا ۔ چہار شنبہ کے دن دو نوجوانوں کی نعشیں کوہیما پہنچی اور اس کے ساتھ ہی احتجاج بھی کوہیما میں شروع ہوگیا ۔ قبائیلی آرگنائزیشن جو ریاستی حکومت سے ناراض تھیں نے فیصلہ کیا کہ احتجاج جاری رہے گا ، تاوقتیکہ زیلانگ عہدہ چھوڑ دیں۔ لوگوں میں برہمی پائی جاتی ہے ، تاوقتیکہ حالات بہتر نہیں ہوجاتے ، ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ، کویچٹا سیچی، انگامی یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر نے بتایا۔ ناگا لینڈ کے سب طاقتور قبائلی آرگنائزیشن یو ایل بی انتخاباتمیں33فیصد خواتین کو ریزرویشن دئے جانے کے خلاف تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹیکل 371Aکی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ جس کے تحت ناگا لینڈ کو اس کے روایتی قوانین کی حفاظت کا خصوصی موقف حاصل ہے۔ قبائیلی قوانین کے مطابق خواتین کو انتظامیہ پر پوزیشن کی اجازت نہیں ہے ۔ ناگا لینڈ کو1963مین ریاست کا درجہ ملنے کے بعد سے اب تک کوئی بھی خاتون لیجسلیچر منتخب نہیں ہوئی۔
Violence in Nagaland: Mobs torch buildings

ایر سیل۔ میکسس معاملت، مارن برادرس الزامات منسوبہ سے بری
ملزمین کے خلاف ثبوت ناکافی۔ خصوصی عدالت کے جج کی رولنگ۔ ملایشیائی ملزمین پر فیصلہ کا اطلاق نہیں
نئی دہلی
آئی اے این ایس
ایک عدالت نے آج یہاں ایر سیل۔، میکسس معاملت کیس میں تمام ملزمین بشمول سابق مرکزی وزیر دیاندھی مارن کو الزامات منسوبہ سے بردی کردیا۔ خصوصی جج او پی سائنی نے مارن، ان کے بھائی کلاندھی مارن، کلاندھی کی اہلیہ کاویری ، ساؤتھ ایشیا ایف ایم لمٹیڈ (ایس اے ایف ایل )کے منیجنگ ڈائرکٹر کے شانمکھم اور دیگر دو کمپنیوں ایس اے ایف ایل اور سن ڈائرکٹ ٹی وی پرائیوٹ لمٹیڈ( ایس ڈی ٹی پی ایل) کو دو علیحدہ کیسوں میں ڈسچارج کردیا ۔ عدالت میں ایر سیل میکسس معاملت سے متعلق دو علیحدہ کیسوں کی سماعت کی جارہی تھی جو سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے درج کرائے گئے تھے۔ سی بی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ دیاندھی مارن نے یو پی اے ۔Iحکومت میں بحیثیت وزیر اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ملایشیائی تاجر ٹی اے آنند کرشنن کو ایر سیل خریدنے میں مدد کی تھی اور اس کے مالک شیو سشنکرن کو مجبور کیا تھا کہ وہ اپنے حصہ سے دستبردار ہوجائیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب آج کے احکام کا دو ملایشیائی ملزمین رالف مارشل اور ٹی آنند کرشن پر اطلاق نہیں ہوگا کیونکہ عدالت نے پہلے ہی ان کے مقدمہ کو مارن بھائیوں اور دیگر کے مقدمہ سے علیحدہ کردیا ہے۔ خصوصی جج او پی سائنی نے یہ احکام صادر کئے جو خصوصی طور پر2Gاسپکٹرم اختصاص کیسس اور ان کی تحقیقات کے نتیجہ میں قائم ہونیو الے مقدمات سے نمٹ رہے ہیں۔ سی بی آئی نے مارن بھائیوں، رالف مارشل، ٹی آنند کرشن ، مسرس سن ڈائرکٹ ٹی وی پراوئیوٹ لمٹیڈ ،مسرس آسٹروآل ایشیا نیٹ ورکس پی ایل سی، یو کے، مسرس میکسس کمیونیکیشنز برہاد، ملایشیا ، مسرس ساؤتھ ایشیا انٹر ٹینمنٹ ہولڈنگس لمٹیڈ ، ملایشیا اور اس وقت کے ایڈشنل سکریٹری( ٹیلی کام ) جے ایس شرما کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ شرما تحقیقات کے دوران چل بسے۔ ان کے خلاف چارج شیٹ تعزیرات ہند کی دفعہ120-B(مجرمانہ سازش) کے تحت مستوجب سزا جرائم پر داخل کی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ انسداد رشوت ستانی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بھی ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مارن بھائیوں، کلاندھی کی اہلیہ کاویری، ایس اے ایف ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر کے شانمکھم، ایس اے ایف ایل اور ایس ڈی ٹی پی ایل کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی۔ عدالت نے مارن بھائیوں کے علاوہ دو کمپنیوں ایس ٹی پی ایل اور ساؤتھ ایشیا انٹرٹینمنٹ ہولڈنگس لمٹیڈ کو بھی الزامات منسوبہ سے بری کردیا ہے ۔ وضع الزامات کے لئے مباحث کے دوران خصوصی وکیل استغاثہ آنند گروور نے دعویٰ کیا تھا کہ دیاندھی نے چینائی کے ٹیلی کام پروموٹرسی شیو شنکر ن پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ ایر سیل اور اس کی دو ذیلی کمپنیوں میں اپنا حصہ ملایشیائی کمپنی میکسس گروپ کو فروخت کردیں۔ یہ واقعہ2006میں پیش آیا تھا ۔ دیاندھی نے اس الزام کی سختی کے ساتھ تردید کی تھی۔ تمام ملزمین نے تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے ان کے خلاف عائد کردہ الزامات کی تردید کی تھی اور ضمانت کی درخواستیں داخل کی تھیں۔

کجریوال کی مددگار قوتیں پنجاب کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں
عام آدمی پارٹی پر ریاست کو تاریکی میں دھکیلنے کی کوششوں کا الزام: راہول گاندھی
سنگرو(پنجاب)
پی ٹی آئی
مادر منڈی دھماکہ کے تناظر میں اروند کجریوال کے خلاف بھرپور حملہ کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج ان پر الزام عائد کیا کہ وہ جن قوتوں کی مدد کررہے ہیں وہ پنجاب میں امن کو درہم برہم کرنا چاہتی ہیں اور اسے عسکریت پسندی کے تاریک دور میں دھکیلنے کی خواہاں ہیں۔ پنجاب میں انتخابی مہم کے آخری دن راہول نے یہاں کے موضع بلیان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مادر منڈی میں منگل کی رات ہوئے کار بم دھماکہ کا حوالہ دیا ۔ اس دھماکہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ کانگریسی امید وار ہرمیندر سنگھ جسی کی جن سبھا کے فوری بعد یہ دھماکہ ہوا تھا۔ ہر میندر سنگھ میورا سمبلی نشست سے مقابلہ کررہے ہیں۔ حکمراں اکالی دل کے علاوہ اے اے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول نے کہا کہ ایک انتہا پسندی کی سوچ رکھنے والے سے پنجاب کو دیگر انتہا پسندی کی سوچ رکھنے والے کے حوالے نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا سب سے اہم چیز ماحول ہے ، جہاں آپ رہتے ہیں ، اگر اس فضا کو خراب کردیاجائے ، تشدد شروع کردیاجائے یا برہمی برقرار رہے تب کسانوں، مزدوروں کے کام اور کمزور طبقات متاثر ہوں گے ، بلکہ تمام ریاست متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کانگریس ایسی پارٹی ہے جو تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلتی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب تیزی سے ترقی کرے، لیکن اگر تشدد پھوٹ پڑے، برہمی برقرار رہے تب ہر چیز تباہ ہوجائے گی۔ ہمیں سمجھنا چاہئے کہ سابق میں چند قوتوں نے(ریاست میں عسکریت پسندی کا دورکا حوالہ دیتے ہوئے) پنجاب کو تباہ کیا تھا ۔ ان کی وجہ سے تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ ایسی قوتیں دوبارہ سر ابھار رہی ہیں۔ ماور میں بم دھماکہ ہوا اور چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ اروند کجریوال جو دہلی کے چیف منسٹر ہیں ان قوتوں کی مدد کررہے ہیں اور انہیں سر اٹھانے میں مدد دے رہے ہیں ۔ اور یہ پنجاب کے لئے سب سے خطرناک بات ہے ۔ اگر یہ قوتیں دوبارہ سر ابھاریں تب تمام ایجنڈہ یرغمال ہوجائے گا اور پنجاب کسی دوسری سمت دیکھے گا ۔ اس طرح ضروری ہے کہ ہم تمام مل کر مذہب ذات پات کی تفریق کے بغیر دوبارہ اٹھ کھڑے ہوں، تاکہ ہم پنجاب کی تعمیر کرسکیں ، جو اپنی عطا کرنے کی روح سے جانا جاتا ہے ۔ یہ وہ راستہ ہے جسے گرونانک دیو اور گروگوبند سنگھ نے دکھایا تھا ۔ یہاں بلیان کے دیہی عوام اور کسانوں کے ساتھ کاٹھ پلنگ پر بیٹھے ہوئے اپنے خطاب میں راہول نے کسانوں کے مسائل پر بھی بات کی ۔ انہوں نے کہا یوپی اے دور کے دوران کسانوں کے ستّر ہزار کروڑ کے قرضے معاف کردئیے گئے تھے ۔ انہوں نے وعدہ کیاکہ ریاست میں کانگریس کے آئندہ حکومت قائم کرنے کی صورت میں ریاست کے کسانوں پر عائد بوجھ کو کم کیاجائے گا۔ منگر ور حلقہ سے کانگریس نے اس کے سابق رکن پارلیمنٹ وجے اندر سنگلا کو ٹھہرایا ہے ۔ وہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پنجاب میں چونکہ منشیات کی لعنت ایک بڑا انتخابی مسئلہ بنتا جارہا ہے اس سلسلہ میں راہول نے وعدہ کیا کہ وہ چٹا کی بیخ کنی کے لئے سخت قانون لائیں گے اور نوجوانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے ذمہ دار ہوں گے، انہیں جیل بھجوائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پنجاب میں ترقی کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے وہ کانگریس کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ پنجاب میں کانگریس کے بر سر اقتدار آنے کی صورت میں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کی راہیں تخلیق کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا ملازمتوں میں بیک لاگ کو کلیر کیاجائے گا اور دلت نوجوانوں کوملازمتیں دی جائیں گی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ باولس کی حکمرانی میں ریاست تباہ ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کانگریس میراہائی( یہ میرا ہے) نہیں، بلکہ تیرا ہائی (یہ آپ کی) اسپرٹ کو بحال کرے گی۔ میرا ہائی فلسفہ باولس کا تھا، جس پر وہ پچھلے دس سال سے عمل کررہی ہے ۔ انہوں نے باولس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا گرونانک صاحب نے کہا تھا کہ سب تیرا لیکن باولس کا فلسفہ ہے کہ سب میرا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کی رقم اس کے کسانوں اور مزدوروں کی ہے اور اسے ان کی ترقی پر خرچ کرنا چاہئے۔ انہوںنے ایک بار پھر اپنی بات کو دہرایا کہ کانگریس بر سر اقتدار آنے پر پنجاب کے کسانوں کے قرضے معاف کردے گی ۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی آض ضلع سنگرور میں دہلی عوام کے ساتھ دال سبزی کھانا تناول کیا ۔ آج پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے مہم کا آخری دن تھا ۔ انہوںنے دیہی عوام سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ بلوڈنیم سفید کرتا اور ہاف جیکٹ میں ملبوس گاندھی ایک لکڑی کی کاٹھ پر بھی بیٹھے۔ ان کے ساتھ موضع کے سر پنچ اور کونسل ارکان تھے ۔ بعد میں انہوں نے دیہی عوام کی جانب سے ان کی ضیافت میں تیار کردہ روایتی غذا بھی کھائی ۔ اس موقع پر موضع کے معمر افراد، ، خواتین نوجوان بشمول لڑکیاں گاندھی کے ساتھ کھانے میں شریک تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں