پی ٹی آئی
سینئر بالی ووڈ ادا کار اوم پوری جنہوں نے مختلف نوعیت کی فلموں میں یادگار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے ، آج صبح یہاں اپنی قیام گاہ میں قلب پر شدید حملہ کے بعد چل بسے ۔ ان کی عمر66سال تھی ۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ممبئی کے مضافاتی اندھیری علاقہ میں ان کی قیامگاہ میں دل کا شدید دورہ پڑنے سے وہ چل بسے ۔ ممتاز اداکار نے بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک آزادانہ فلموں سے لے کر آرٹ فلموں تک بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ وہ انتہائی با صلاحیت تھے ۔ اوم پوری نے کئی ہندوستانی، پاکستانی ، برطانوی اور ہالی ووڈ کی کمرشیل فلموں میں کام کیا۔ انہیں1999میں ملک کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ پدم شری سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اوم پوری کے گزر جانے پر اظہار تعزیت کیا اور تھیٹر و فلموں میں ان کے طویل کیرئیر کی یاد تازہ کی۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیتوں بشمول اکشے کمار، کرن جوہر، انوپم کھیر ، جاوید اختر اور مہیش بھٹ نے اوم پوری کی موت پر اظہار رنج کرتے ہوئے اسے ہندوستانی سنیما کا ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔ ہریانہ کے شہر انباہ کے ایک پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے اوم پوری نے پونہ کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے گریجویشن کیا۔ وہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے1973 بیاچ کے بھی سابق طالب علم رہے ہیںِ جہاں نصیر الدین شاہ بھی ان کے ساتھ تھے ۔ ان کے چند مشہور فلموں میں اردھ ستیہ، مرچ مصالحہ، ماچس، گپت، ڈان، اگنی پتھ ، اور بجرنگی بھائی جان شامل ہیں۔
Veteran actor Om Puri passes away at 66, Bollywood mourns his demise
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں