مزید کئی بینکوں نے شرح سود میں کمی کا اعلان کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-03

مزید کئی بینکوں نے شرح سود میں کمی کا اعلان کر دیا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
گھروں اور گاڑیوں کے قرض اور کارپوریٹ لون سستے ہوجائیں گے ۔ کیوں کہ سرکاری اور خانگی شعبہ کی کئی بینکس نے آج نوٹ بندی کے پس منظر میں سود کی شرح میں1.48فیصد کی کمی کی ۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دوسرے بینکوں بشمول خانگی شعبہ کے سب سے بڑے بینک آئی سی آئی سی آئی، سرکاری شعبہ کے بینک آف کامرس اور آندھرا بینک نے شرح سود میں کمی کی ۔ ایس بی آئی نے ایک د ن پہلے قرضوں پر سود کی شرح 0.9فیصد کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے سا کے موقع پر اپنے خطاب میں بینکوں سے کہا تھا کہ وہ غریبوں، کم متوسط اور متوسط طبقات کی ضرورتوں پر توجہ دیں ۔ شرح سود میں کمی کے بعد آئی سی آئی سی آئی بینک کی ہوم لون شرح میں0.45سے لے کر0.6فیصد کی کمی آئے گی جس کا انحصار زمرہ اور رقبے پر ہوگا۔ خانگی شعبہ کے ایک بینک کو ٹیک مہندرا نے بھی شرحوں مین0.45فیصد کی کمی کی۔

Several banks cut down lending rates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں