پرانے نوٹوں پر اعداد و شمار جلد جاری کئے جائیں گے - آر بی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-06

پرانے نوٹوں پر اعداد و شمار جلد جاری کئے جائیں گے - آر بی آئی

ممبئی
پی ٹی آئی
آر بی آئی نے بینکوں اور پوسٹ آفسوں میں جمع غیر کارکردکرنسی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے حقیقی اعداد و شمار جاری کرنے کی کوشش کرے گا۔ آر بی آئی کی وضاحت اس پس منظر میں سامنے آئی ہے کہ پانچ سو اور ہزار روپے کے پرانے نوٹ95فیصد تک 30دسمبر 2016تک بینکوں میں جمع کردئیے گئے ہیں جو حکومت کی جانب سے دی گئی آخری تاریخ تھی۔ آر بی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ نوٹوں کو جمع کئے جانے کے بارے میں مختلف سطح پر مختلف اندازے لگائے جارہے ہیں ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہماری جانب سے جو اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں وہ ملک بھر سے جمع کئے گئے ہیں۔ آر بی آئی نے بتایا کہ30دسمبر کو نوٹ بندی کی اسکیم ختم ہوچکی ہے جو رقومات جمع کی گئی ہیں ان کے بارے میں حقیقی اعداد و شمار جمع کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں خامیوں یا غلطیوں کا بھی امکان ہے ۔ آر بی آئی نے بتایا کہ پیش کردہ اعداد و شمار نہ تو پوری طرح درست ہیں اور پوری طرح سے غلط بتائے جاسکتے ہیں۔ آر بی آئی حقیقی اعداد و شمار جاری کرنے کے لئے جد جہد کررہی ہے ۔ وزارت فینانس نے بتایا کہ بعض مقامات پر دوبارہ گنتی کا بھی امکان ہے ۔9نومبر کو حکومت نے نوٹ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں زیر گشت85فیصد کرنسی بند کی جارہی ہے جس کی مالیت15.44لاکھ کروڑ ہے ۔ ریزروبینک کو50دن کے نوٹ بندی کے وقفہ کے دوران15لاکھ کروڑ روپے جمع ہونے کی اطلاع ملی۔

RBI to release data on demonetised note deposits at 'an early date'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں