ڈیجیٹل لین دین کے لئے موبائل اپلیکیشن بھیم متعارف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-12-31

ڈیجیٹل لین دین کے لئے موبائل اپلیکیشن بھیم متعارف

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں آدھار پر مبنی موبائل ادائیگی اپلیکشن ’’ڈیجی دھن میلہ‘‘ کا آغاز کای تاکہ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیاجاسکے اور آسان بنایاجاسکے ۔ اس اپلیکشن کوBHIM(بھیم۔ بھارت انٹر فیس فارمنی) کا نام دیاگ یا ہے ۔ جو یو پی آئی (یونفائیڈ پے منٹ انٹر فیس) اور دیو ایس ایس ڈی کی دوسری شکل ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھیم اپلیکشن استعما ل میں بے حد آسان ہے اور اسے چلانے کے لئے صرف انگوٹھے کا نشان کافی ہے ۔ مودی نے کہا کہ حکومت ایک نئے سیکوریٹی خصوصیت شروع کرنے پر کام کررہی ہے جس کے ذریعہ فون یا انٹر نیٹ کے بغیر بھی لین دین ممکن ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے اسمارٹ فون ہو یا ہزار تا بارہ ہزار روپے کا فیچر فون ہو، بھیم اپلیکشن استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کے لئے انٹر نیٹ رابطہ کی ضرورت نہیں ہوگی، صرف انگوٹھا لگانے ضرورت ہوگی ۔ انہوں ے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ناخواندہ شخص کو انگوٹھا چھاپ کہاجاتا تھا لیکن اب وقت بدل چکا ہے ۔ آپ کا انگوٹھا ہی اب آپ کا بینک ہوگا۔ یہ اب آپ کی شناخت بن چکا ہے ۔ انہوں نے نئے اپلیکشن کو ڈاکٹر بی آڑ امبیڈکر سے منسوب کیا اور کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر غریبوں کی ترقی کے لئے کام کرتے تھے اور ٹکنالوجی کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ غریبوں کو با اختیار بناسکتی ہے ۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ مرکز میں سابقہ یوپی اے حکومت کے دور میں اسکامس میں پیسہ جانے کی خبریں آیاکرتی تھیں لیکن اب سارا ملک سسٹم میں پیسہ واپس آنے کے بارے میں بات کررہا ہے ۔ ذرا آج سے تین سال پہلے کے اخبارات اور ویڈیو کلپس کا مشاہدہ کریں۔ ساری خبریں اسکامس میں لٹے ہوئے پیسہ کے بارے میں ہوا کرتی تھیں لیکن آج لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کتنا پیسہ آیا ہے ۔ وزیر اعظم نے ان دنوں کی یادہانی کرائی جب ہندوستان کو سونے کی چڑیا کہاجاتا تھا اور کہا کہ آج بھی ملک میں ویساہی بننے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ و ہ دن دور نہیں جب نقد لین دین مکمل طور پر ڈیجیٹل بن جائے گا۔ ڈیجیٹل لین دین پر زور دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ لکی گراہک یوجنا اور ڈیجی دھن بیوپار یوجنا قوم کے لیے کرسمس کا تحفہ ہیں۔سو دن کے دوران عوام کو لکی ڈراء کے ذریعہ ایک ہزار روپے کے متعدد انعامات دئیے جائیں گے۔ میگا ڈرا، ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش 14اپریل کے موقع پر کیاجائے گا۔ یو این آئی کے بموجب مودی نے نوٹ بندی کی مہم پر اپوزیشن کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی چوہا بل کھود رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس چوہے کا پیچھا کررہے ہیں جو پہلے سب کچھ کھاتا جارہا تھا، دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں ڈیجی دھن میلہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا نام لئے بغیر کہا کہ مجھے تو چوہیا ہی نکالنی تھی وہی تو سب کھاتی جارہی تھی چوری سے۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے نوٹ بندی کی مودی کی مہم کو کھودا پہاڑ نکلی چوہیا قرار دیا تھا۔

PM Modi unveils mobile payments app 'BHIM' to push e-transactions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں