امریکہ سے ہووٹز توپ کی خریدی کے معاہدہ پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-12-02

امریکہ سے ہووٹز توپ کی خریدی کے معاہدہ پر دستخط

1/دسمبر
امریکہ سے ہووٹز توپ کی خریدی کے معاہدہ پر دستخط
نئی دہلی
یو این آئی
بوفورس توپوں کے حصول کے بعد 30سال بعد آج ہندوستان نے145عددہلکے ہووٹز توپوں کی خریداری کا امریکہ سے معاہدہ عمل میں لایا۔ اس معاہدہ کو حکومت تا حکومت معاہدہ کے تحت دستخط کئے گئے ۔5000کروڑ روپے کی اس معاملت کو مرکز ی کابینہ کی سیکوریٹی کمیٹی نے دو ہفتہ قبل ہی منظوری دے دی تھی ۔ ہووٹز توپ تیار کرنے والی کمپنی بی اے ای سسٹم نے اس معاہدہ پر ہوئے دستخط کی توثیق کی ۔ یہ کمپنی ابتدائی طور پر ان توپوں کو چینی سرحد پر تیار کرے گی۔ بی اے ای سسٹم نے اپنے ایک بیان میں انڈین ایم777ہووٹز توپ معاملات کے مکتوب معاہدہ و قبولیت پر دستخط کا خیر مقدم کیا۔ اس یادگار معاہدہ سے ہندوستانی فوج تقریبا تیس سال بعد نئے آرٹیلر توپ حاصل کرے گی۔ اس سے قبل اواخر80ء کی دہائی میں بوفورس توپ کی خریدی کی معاملت کی گئی تھی جسے بڑے دفاعی اسکام میں تبدیل ہوگئی تھی جو وزیر اعظم راجیو گاندھی کے لئے سیاسی نقصان کا باعث بنا۔ بو فورس اسکام کے بعد بننے والی مختلف مرکزی حکومتوں نے کوئی دفاعی معاہدہ نہیں کیا۔ ہووٹز توپ حاصل کرنے کے بعد ہندوستان، امریکہ، کناڈا اور آسٹریلیائی کے ساتھ جڑ گیا ہے ، دنیا میں صرف ان ہی ممالک میں ہووٹز توپ ایم 777موجود ہیں۔ جنگی حکمت عملی اور شاطرانہ پھرتی و رفتار میں اس توپ کا کوئی ثانی نہیں ہے بی اے ای سسٹم ہتھیاروں کے نظام کے ذمہ دار بی اے ای نائب صدر و جنرل منیجر ڈائرکٹر جوسینفٹل نے کہا کہ ہم ہندوستان جنگوں میں مستعمل ایم777توپ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ اس توپ کے کل پرزوں کو ہندوستان میں جوڑ کر تیار کیاجائے ۔ اس کے علاوہ میک ان انڈیا پراجکٹ کے تحت اس توپ کی تجربات اور کارکردگی کا مظاہرہ کیاجائے ۔ اور ہم ہندوستان کے ساتھ دفاعی نوعیت کے کام کے لئے فضائیہ، بری اور بحری اور سیکوریٹی کے دفاعی شعبہ میں کام کررہے ہیں۔ ہندوستان کو سربراہ کی جانے والی ایم777توپ، کا وزن دیگر 155میٹر کی ہووٹرز توپ کے وزن سے نصف ہے۔ دنیا میں زیر استعمال1,090عد د ایم777توپوں میں ہر قسم کی صورتحال میں منتقلی ، حرکت اور نشانہ پر ضرب لگانے کی کافی صلاحیت ہے ۔
نئی دہلی
یواین آئی
ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ اپنی ملاقات کے دوران راہا نے وزیر اعظم کو فوجی طیاروں کے ذریعہ ملک کے مختلف علاقوں میں کرنسی نوٹوں کی منتقلی کی کارروائی سے مطلع کیا۔ پارلیمنٹ ہاوز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایر چیف مارشل راہا نے کہا کہ کرنسی نوٹوں کی منتقلی کے لیے ہنودستانی فضائیہ جتنے طیارے درکار ہوں فراہم کرے گی ۔ پارلیمنٹ ہاؤز میں ہوئی اس ملاقات میں ایر چیف مارشل نے اپنی دختر کی شادی میں وزیر اعظم کوبھی مدعو کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر اعظم کو کرنسی نوٹوں کی ملک کے مختلف علاقوں میں منتقلی میں ہندوستانی فضائیہ کے رول کی تفصیلات بتائیں۔ آئی اے ایف نے اپنے بارہ ٹرانسپورٹ طیارہ بشمول سی17گلوبل ماسٹر طیارے کو کرنسی نوٹوں کی منتقلی کے لئے تعینات کیا ہے ۔فوجی طیاروں کے ذریعہ ملک بھر میں زائد از165ٹن وزنی کرنسینوٹ کو منتقل کیا گیا۔
India, US sign agreement for 145 M777 Howitzer artillery guns

ممتا بنرجی کے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کا مسئلہ۔ ڈی جی سی اے کو تحقیقات کا حکم
نئی دہلی
پی ٹی آئی، آئی اے این ایس
حکومت نے چیف منسٹر مغربی بنگا ل و ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی کو کولکتہ لے جان والے انڈیگو ایر لائنز کوے طیارہ کو کم ایندھن کی اطلاع دئیے جانے کے باوجود کولکتہ کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹر نیشنل ایر پورٹ پر اترنے کی اجازت دینے میں تاخیر کے سلسلہ میں آج شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل( ڈی جی سی اے) نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور اننت کمار اور وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو نے آج لوک سبھا کو یہ با ت بتائی ۔ قبل ازیں گیارہ بجے دن ایوان کی کارروائی کے آغاز پر اسپیکر لوک سبھا سمترا مہان نے ایوان میں ترنمول کانگریس کے قائد سیدیپ بندھو پادھیائے کو خصوصی تذکرہ کے تحت یہ معاملہ اٹھانے کی اجازت دی۔ بندھو پادھیائے نے کہا کہ کل دیر شام ممتا بنرجی، نئی دہلی سے کولکتہ جارہی تھیں۔ وہ انڈیگو ایر لائنز کے طیارہ میں سوار تھیں لیکن کولکتہ میں نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹر نیشنل ایر پورٹ کے فضائی ٹریفک کنٹرولر کی طر ف سے اجازت نہ دئیے جانے پر ہوائی جہاز نصف گھنٹہ تک ہوا میں چکر کاٹتا رہا۔ پائلٹ نے یہ بھی بتایا کہ اس کے طیارہ میں محض7منٹ کا ایندھن باقی رہ گیا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے طیارہ سے پہلے دو طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ کو اس وقت اترنے کی اجازت دی گئی جب وہ گر کر تباہ ہونے کے قریب تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایسی تاخیر کے پیچھے کہیں کوئی ارادہ تو نہیں تھا۔ حکومت کو ممتا بنرجی کی زندگی کی حفاظت کے لئے اس خطرہ کے پیش نظر آگے آنا چاہئے اور جانچ کرانی چاہئے۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ممتا بنرجی اور دیگر مسافروں کی جان کی حفاظت ہمارے لئے انتہائی اہم ہے اور ہم اس سلسلہ میں بے حد سنجیدہ ہیں ۔ وزیر شہری ہوا بازی ، ایوان میں حقائق پیش کریں گے ۔ گجتپی راجو نے کہا کہ وہ ممتا بنرجی اور دیگر مسافرین کی زندگی کے تحفظ کے لئے دعا گو ہیں ۔ ان کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ بندھو پادھیائے نے جس واقعہ کا ذکر کیا ہے اس کے بارے میں حاصل کردہ معلومات کے مطابق انڈیگو طیارہ کے علاوہ ایر انڈیا اور اسپائس جیٹ ایر لائنز کے دیگر دو طیاروں نے بھی ایر ٹریفک کنٹرولر کو ایندھن کم ہونے کی اطلاع دی تھی لیکن تینوں طیاروں نے فوری طور پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مانگی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ اور اے ٹی سی کے درمیان بات چیت اس وقت ایر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ رابطہ میں آئے تمام طیاروں کے پائلٹ سن سکتے تھے ۔ اس بات چیت کا ریکارڈ بھی رہتا ہے ۔ وزیر شہری ہوا بازی نے کہا کہ ڈی جی سی اے کے اصولوں کے مطابق پرواز سے قبل طیارہ میں اتنا ایندھن ضرور ہونا چاہئے کہ ہنگامی صورتحال میں وہ کم از کم تیس منٹ ہوا میں چکر لگا سکے اور قریب ترین بڑے ایر پورٹ تک آرام سے پہنچ سکے لیکن اس معاملہ میں ظاہر ہوتا ہے کہ تینوں طیاروں نے اس اصول کو نظر انداز کیا ہے اسی لئے ڈی جی سی اے کو اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔ کہ کس طرح تین جہاز ایک ہی وقت میں ایندھن کم ہونے کی شکایت کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بندھو پادھیائے جس طیارہ کے آدھے گھنٹہ سے زیادہ فضا میں چکر کاٹنے کی بات کررہے ہیں اسے دراصل تیرہ منٹ ہی چکر کاٹنے پرے تھے اور وہ رات 8بج کر40منٹ پر لینڈ کرگیا تھا۔

نوٹ بندی کے بعد حکومت نے سونا رکھنے کی حد بھی مقرر کردی
نئی دہلی
آئی اے این ایس
کالے دھن کے لئے جاری تلاشی مہم کے ضمن میں حکومت نے آج سونے کے زیورات کی ضبطی کے لئے استثنائی حدود کی وضاحت کی اور ہر شادی شدہ خاتون کے لئے500گرام غیر شادی شدہ خاتون کے لئے250گرام اور خاندان کے ہر مرد رکن کے لئے100گرام کی حد مقرر کردی ۔ وزارت فینانس کی جانب سے جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں کہا گیا کہ ہدایت نمبر1916جس کے تحت تلاشی کارروائیوں کے دوران شادی شدہ خاتون کے پاس پانچ سو گرام، غیر شادی شدہ خاتون کے پاس ڈھائی سو گرام اور خاندان کے ہر مرد رکن کے پاس سو گرام سونا یا سونے کے زیورات ہوں تو انہیں ضبطی سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی حد تک جائز( ٹیکس ادا کئے ہوئے) زیورات کو بھی مکمل تحفظ حاصل رہے گا۔ حکومت نے ٹیکس قوانین بل2016کے ذریعہ کی گئی ترمیمات کے پیش نظر پیدا ہونے والے اندیشوں کے ازالہ کے لئے یہ وضاحت پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ8نومبر کو بڑے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحا ل سے نمٹنے جاریہ ہفتہ یہ بل لوک سبھا میں منظور کیا گیا ہے ۔ دوسرے ترمیمی ٹیکس قوانین بل کے تحت تجویز پیش کی گئی ہے کہ دھاؤں کے دوران اگر عہدیدار غیر محسوب دولت کا پتہ چلائیں تو اس پر85فیصد ٹیکس اور جرمانہ عائد کیاجائے۔ بیان میں کہا گیا کہ حالیہ عرصہ میں بعض افواہیں سامنے آئی ہیں کہ تمام سونے کے زیورات بشمول آبائی زیورات پر75فیصد جرمانہ بھی لگایاجائے گا۔یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، بیان میں کہا گیا کہ بذریعہ ہذا یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ زیورات پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق کوئی گنجائش اس بل میں نہیں رکھی گئی ہے ۔ اس بل کے ذریعہ ایسی سرمایہ کاری اور اثاثوں پر مقر رہ شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیاجائے گا جس کا کوئی حساب کتاب نہ ہو۔ فی الحال راجیہ سبھا کے زیر غور اس بل میں انکم ٹیکس قانون کی دفعہ115BBEمیں ترمیم کی تجویز ہے تاکہ کالا دھن رکھنے والوں پر60فیصد ٹیکس اور15فیصد سر چارج عائد کیاجاسکے ۔ اس کے علاوہ غیر محسوب دولت کے کالا دھن ثابت ہونے پر اس پر مزید دس فیصد جرمانہ بھی عائد کیاجاسکے ۔

پارلیمنٹ کے دونو ں ایوانوں کی کارروائیاں ملتوی
نئی دہلی
آئی اے این ایس
راجیہ سبھا کو آج دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ اپوزیشن کا یہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایوان میں موجود رہیں اور پارلیمنٹ کے باہر ارکان کے خلاف کئے گئے ریمارکس پر اظہار معذرت کریں ۔ اپوزیشن نے ا پنے اس مطالبہ کو لے کر آج ایوان میں شدید احتجا کیا جس کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی کردیا گیا ۔ دو بجے دوپہر ایوان کی کارروائی جب دوبارہ شروع ہوئی تو ڈپٹی چیر مین پی جے کورین نے احتجاجی ارکان کو خاموش رہنے کی ترغیب دی کہ وہ اپنے مطالبات کے تعلق سے ایوان میں توجہ مبذول کرواسکتے ہیں ۔ اس مقصد کے لئے مباحث بھی کئے جاسکتے ہیں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہوسکے گا جب کہ اپوزیشن کے ارکان ایوان کی کارروائی چلائے جانے کا موقع دیں ۔ کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن کے ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور نریندر مودی سے اظہار معذرت کا مطالبہ کرنے لگے ۔ اس موقع پر ایوان میں وزیر اعظم موجود تھے ۔پی جے کورین نے کہا کہ اس طرح کا عمل غیر منصفانہ ہے ۔ آپ یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ایوان میں موجود رہنا چاہئے اور وہ اس وقت یہاں موجود ہیں اور آپ مباحث میں حصہ لیتے ہوئے اپنے احساسات اور تاثرات سے واقف کراسکتے ہیں ۔ انہوں نے بیجو جنتادل کے قائد اے یو سنگھ دیو سے کہا کہ وہ مباحث کا احیاء کرے لیکن اپ وزیشن نے ان کے اس کہنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اور پردھان منتری معافی مانگو کے نعرے لگانے لگے ۔ صورتحا ل کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی چیر مین نے ایوان کی کارروائی کو ملتوی کردیا۔ قبل ازیں جب کہ ایوان کی کارروائی شروع صدر نشین حامد انصاری نے ارکان پر زور دیا کہ وہ نوٹوں کی تنسیخ کے مسئلہ پر مباحث کا احیاء کریں لیکن برہم ارکان احتجاج کرتے رہے اور وزیرا عظم سے اظہار معذرت کے مطالبہ پر اٹل رہے جس کی وجہ سے صدر نشین نے پندرہ منٹ کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔ جب ایوان کی کارروائی پھر شروع ہوئی تو پھر اپوزیشن کے ارکان احتجا ج کرنے لگے جس کی وجہ سے حامد انصاری نے دو بجے تک کے لئے ایوان کی کارروائی کو ملتوی کردیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جب ایوان میں داخل ہوئے تو اپوزیشن کے ارکان نعرے بلند کرنے لگے قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ اظہار معذرت کرے کیونکہ انہوں نے اپوزیشن کو کالے دھن کے حامی قرار دیا ہے۔ غلام نبی آزاد کے اس طرح کے مطالبہ کی ترنمول کانگریس رکن ڈریک اوبیرین نے بھی تائید کی ۔ اپوزیشن نے لوک سبھا کی کارروائی میں خلل ڈالا اور ایسے ضابطہ کے تحت نوٹ بندی پر مباحث کا مطالبہ کیا جس کی رو سے ووٹنگ لازمی ہوتی ہے ۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی ترنمول کانگریس قائد سدیپ بندھو پادھیائے نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے طیارہ کی کل شام کو کولکتہ ایر پورٹ پر لینڈنگ میں تاخیر کا مسئلہ اٹھایا۔ لوک سبھا میں کانگریس کے قائد ملکار جن کھرگے نے کہا کہ ممتا بنرجی کی زندگی خطرہ میں ہے کیونکہ وہ نوٹ بندی کے فیصلہ کے خلاف لکھنو اور پٹنہ میں ریالیوں سے خطاب کے بعد کولکتہ واپس ہورہی تھیں۔ بہر حال وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے ان کے اس الزام کی تردید کردی ۔ بعد ازاں کانگریس اور ٹی ایم سی کی زیر قیادت اپوزیشن ارکان اسپیکر کے پوڈیم کے قریب جمع ہوگئے اور نوٹ بندی پر مباحث کا مطالبہ کرنے لگے۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے اس ہنگامہ اور شوروغل کے بیچ وقفہ سوالات منعقد کرنے کی کوشش کی ۔ بائیں بازو جماعتوں ، سماج وادی پارٹی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور راشٹریہ جنتادل کے ارکان بھی دیگر ا پوزیشن ارکان کے ساتھ اظہار یگانگت کرتے نظر آئے آئی اے ڈی ایم کے ارکان بھی اپ نی نشستوں کے قریب کھڑے ہوگئے ۔ اسی شوروغل کے بیچ وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے چند سوالات کا جواب دیا۔ بہر حال اپوزیشن نے حکومت کے خلاف اپ نے حملے جاری رکھے جس پر سمترا مہاجن نے ایوان کی کارروائی دوپہر تک ملتوی کردی۔ کارروائی کے دوبارہ آغاز پر سمترا مہاجن نے مختلف مسائل پر دی گئی تمام تحریکات التوا کو نامنظور کردیا۔ کھڑگے اور بندھو پادھیائے نے ایسے کسی بھی ضابطہ کے تحت مباحث کا مطالبہ کیا جس کی رو سے ووٹنگ لازمی ہوجاتی ہے ۔

تقریباً 5 کروڑ کے نئے نوٹ ضبط
نئی دہلی
پی ٹی آئی
نوٹ ب ندی کے بعد نئی کرنسی میں ضبطی کے سب سے بڑے واقعہ میں محکمہ انکم ٹیکس نے آج بنگلور اور دوسرے مقامات پردھاوے کرتے ہوئے تقریباََ5کروڑ کے نئے نوٹ ضبط کئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے لئے کام کرنے والے دو انجینئرس اور بعض متعلقہ افراد کے مکانات و دفاتر پر دھاوے کئے گئے ۔50آئی ٹی عہدیداروں اور پولیس ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم نے آج صبح یہ آپریشن شروع کیا اور بنگلورو، چینائی اور ٹاملناڈو کے ایروڈ شہر میں کہا کہ دھاوؤں کے دوران ایک سیول کنٹراکٹر کے فلیٹ میں دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں رپ مشتمل4.7کروڑ روپے اور پرانی نوٹوں پر مشتمل30لاکھ روپے کے علاوہ دو کروڑ روپے مالیتی سات کلو سونا پایا گیا ۔ عہدیدار ضبط شدہ جملہ اثاثوں کی مالیت کا اندازہ کررہے ہیں۔ ٹیکس عہدیداروں کو اس بات پر حیرت ہے کہ ان افراد نے کس طرح اتنی بڑی نئی کرنسی حاصل کی جب کہ عام آدمی کو طویل قطاروں میں ٹھہرنے کے بعد بھی نئے نوٹ نہیں مل رہے ہیں کرناٹک اور ٹاملناڈو کے بعض بینکرس اور درمیانی افراد اس معاملہ میں مشتبہ ہیں۔ ایک سینئر انکم ٹیکس عہدیدار نے بتایا کہ عہدیداروں کے گٹھ جوڑ کے بغیر اتنی زیادہ نئی کرنسی حاصل نہیں کی جاسکتی ۔محکمہ کو ان مقامات سے کئی افراد کی شناخت کارڈس بھی ملے ہیں جن کا استعما ل پرانی کرنسی کو نئے نوٹوں کے ساتھ بدلنے کے لیے غیر قانونی کی دستاویزات بھی ضبط کی ہیں اس کے علاوہ ان مقامات پر کئی لکژری کارس بھی پائی گیئں۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس نے بیان میں کہا کہ اب بھی تحقیقات جاری ہیں اور دس مقامات پر دھاوے کئے جارہے ہیں۔ انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کل کولکتہ کے ایک ڈاکٹر سے دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں پر مشتمل دس لاکھ روپے ضبط کئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں