حکومت جارحانہ نہیں ہوگی لیکن خاموش بھی نہیں بیٹھے گی - منوہر پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-11-22

حکومت جارحانہ نہیں ہوگی لیکن خاموش بھی نہیں بیٹھے گی - منوہر پاریکر

ممبئی
پی ٹی آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکرنے آج کہا کہ خط قبضہ پر سرحد کے پار فوج کی جانب سے کئے سرجیکل اسٹرائک سے یہ پیام جاتا ہے کہ ہندوستان جارحانہ نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کسی بھی چیز کو یوں ہی نظر انداز کرتے ہوئے خاموش نہیں بیٹھے گی۔ آئی این ایس چینائی کو بحریہ میں شامل کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیف کے دوران اس سوال پر کہ آیا گزشتہ ماہ ستمبر میں دہشت گردوں کے کیمپس پر فوجی کارروائی کے بعد سے سرحد کے آر پار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے جواب میں وزیر دفاع منوہر پاریکر نے میڈیا سے کہاکہ سرجیکل حملوں نے یہ پیام دیا ہے کہ ہندوستان حکومت جارحانہ نہیں ہوگی لیکن کسی بھی چیز سے چشم پوشی نہیں کرے گی۔ ہندوستان میں جہاز سازی اور میزائل کی تیاری میں ہندوستانی ٹکنالوجی کے استعمال پر اضافہ کے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کم ازکم75فیصد دیسی ٹکنالوجی استعمال کی جائے ۔ ایک بات یہ یاد رکھنی چاہئے کہ سو فیصد دیسی ٹکنالوجی کا استعمال دنیا بھر میں کہیں بھی ممکن نہیں ہے ۔ پاریکر نے مزید کہا کہ رکے ہوئے پراجکٹ کو فوری طور پر تکمیل کرنے کے کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا دفاعی پراجکٹ کی اکثریت جاری ہے ۔ اور ان کے انتظار اور تکمیل کا وقت قریب الختم ہے ۔ہم ا ن پراجکٹ میں تیزی لانا چاہتے ہیں اور ان پراجکٹ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ اس لئے ہم ان پراجکٹ کوآگے بڑھا رہے ہیں۔ قبل ازیں وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج عصری بحری جہاز، آئی این ایس چینائی کو بحریہ میں شامل کیا۔ گائیڈیڈ میزائلس سے لیس یہ تباہ کن دیسی بحری جہاز کولکتہ طرز کا ہے ۔ جسے ممبئی کے مزگاؤں جہاز سازی کارخانہ میں تیار کیا گیا ہے ۔ اس جہاز کی تیاری سے کولکتہ طرز کے گائیڈیڈ میزائلوں سے لیس بحری جہازوں کی تیاری کے پراجکٹ15Aکی تکمیل عمل میں آئی۔ اس موقع پر ایڈ میرل سنیل لامبا چیف آف دی نیول اسٹاف بھی موجود تھے ۔ 164میٹر طویل اس بحری جہاز میں7,500ٹن وزن لیجانے کی صلاحیت ہے۔ آئی این ایس چینائی ہندوستانی بحری بیڑہ میں سب سے بڑا تباہ کن جہاز ہے ۔ اس جہاز میں سوپرسونک زمین سے زمین پرضرب لگانے کے قابل برہموس میزائل اور زمین سے فضا میں ضرب لگانے والے بارک8میزائل نصب ہیں۔ اس بحری جہاز کو چند تجرباتی مراحل سے گزارنے کے بعد مشرقی بحریہ بیڑہ میں شامل کیاگیا۔ اس طرز کی اولین بحری جہاز کا نام آئی این ایس کولکتہ تھا۔ اسے16اگست2014میں بحریہ میں شامل کیا گیا ۔ اس کے بعد آئی این ایس کوچی کو30ستمبر 2015ء میں بحریہ میں شامل کیا گیا۔
Govt won't be aggressive, but will not take things lying down: Manohar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں