حکومت کسی کو ملک کا وقار گھٹانے کی اجازت نہیں دے گی - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-05

حکومت کسی کو ملک کا وقار گھٹانے کی اجازت نہیں دے گی - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

کارگل
پی ٹی آئی
پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کی دوران مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مودی حکومت کسی کو بھی ملک کے وقار گھٹانے کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سہری کا ملک کی مسلح افواج پر ایقان ہے ۔ راجناتھ سنگھ جو لداخ کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ میڈیا کی جانب سے اس استفسار پر کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے کئے گئے سرجیکل آپریشن سے متعلق چند گوشوں سے شکوک و شبہات اٹھائے جارہے ہیں ، راجناتھ سنگھ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میںنے اس طرح کے کوئی بیانات نہیں پڑھے ۔ انہوں نے کہا کہ دیش کے بچے بچے کو سینا پر بھروسہ اور فخر ہے اور رہے گا ۔ ہماری حکومت کسی کو بھی ملک کی عزت و وقار کو داؤ پر لگانے کی کسی بھی قیمت اجازت نہیں دے گی ۔ ہم ملک کا سر ہمیشہ بلند رکھنے کو یقینی بنائیں گے ۔ لداخ کو مرکزی زیر انتظام علاقہ بنانے کے مطالبہ پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے کشمیر، جموں اور لداخ کے عوام کی بات سنی ہے لیکن اس پر فیصلہ اتفاق رائے کی بنیاد پر کیاجائے گا ۔ ہم نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ کوئی بھی فیصلہ اتفاق رائے سے کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ کل سے شروع ہوئے میرے دورہ لداخ کے دوران میں نے سیاسی جماعتوں ، مذہبی گروپس اور سیول سوسائٹیز کے 21وفود سے ملاقات کی ہے۔ ان وفود نے میرے سامنے کئی طرح کے مطالبات رکھے ہیں ۔ ہم ان کے مسائل کو جتنا ممکن ہوسکے حل کریں گے ۔ اگر ان کے مسائل دیگر مرکزی وزارتوں سے متعلق ہوں تب بھی ہم ان متعلقہ وزارتوں کو اس بارے میں لکھیں گے یا متعلقہ وزیر سے اس بارے میں بات کریں گے ۔ راجناتھ سنگھ نے ڈراس سیکٹر میں جنگی یادگار شہیداں پر خراج پیش کیا ۔ وادی کشمیر میں8جولائی کو برہان وانی کی سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں ہلاکت کے باعث وادی کشمیر میں شورش برپا ہونے کے بعد سے مرکزی وزیر داخلہ کا ریاست جموں و کشمیر کا یہ چوتھا دورہ ہے ۔

Modi Government Won't Allow Anyone Dent India's Honour: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں