ہماری فوج بولتی نہیں کر کے دکھاتی ہے - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-15

ہماری فوج بولتی نہیں کر کے دکھاتی ہے - وزیراعظم مودی

بھوپال
پی ٹی آئی، یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہ ماری فوج بلوتی نہیں ہے بلکہ کرکے دکھاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر دافع بھی یہی کرتے ہیں ۔ شہر کے لال پریڈ میدان میں سابق فوجیوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہماری فوج نے نہ صرف محاذ پر اپنی بہادری دکھائی ہے بلکہ آفات سماوی کے موقع پر بھی ہمارے سپاہی آگے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ، بدری ناتھ اور کیدار ناتھ میں آفات سماوی کے وقت فوج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ مودی نے کہا کہ ہم نے مالی بوجھ کے باوجود، ایک عہدہ ایک پنشن کے اپنے وعدہ کو پورا کرکے دکھایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس اعلان پر انہیں مسرت اور اطمینان ہورہا ہے کہ فوجیوں کے تعلق سے دیرینہ وعدہ کی یکسوئی کردی گئی ہے۔ بقایہ جات کو چار اقساط میں ادا کیاجائے گا۔ اس سلسلہ میں ابھی تک5500کروڑ روپے تقسیم کردئیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک حولدار کو پہلے پنشن کے طور پر4090روپے ملتے تھے اب او آر او پی کے تحت7000روپے ملیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق فوجیوں کی شکایات دور کرنے اور ان کے بچوں کو اسکالر شپس کی اجرائی کو تیز رفتار بنانے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیاجارہا ہے۔ سابق فوجیوں کی لڑکیوں کی شادی کے لئے دی جانے والی رقم کو فی کس پچاس ہزار روپے کردیا گیا ہے ۔ تقریبا نصف لاکھ سابق فوجیوں کو سالانہ روزگار فراہم کیاجارہا ہے ۔ اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹر ینر شپ کی وزارت کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت سابق فوجیوں کو روزگار کے تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ وزارت دفاع کے مخصوص فنڈ کے ذریعہ ہر سال50ہزار خاندان استفادہ کررہے ہیں۔ یہ فنڈ معذورین کے لئے مختص ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سابق فوجیوں کے لئے طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مزید472ہاسپٹلوں میں دسترس میں لایا گیا ہے ۔

Indian Army does not speak but displays its valour, PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں