بھوک کے شکار 118 ملکوں میں ہندوستان 97 ویں نمبر پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-13

بھوک کے شکار 118 ملکوں میں ہندوستان 97 ویں نمبر پر

روم
یو این آئی، رائٹر
بھوک کے شکار118ممالک کی فہرست میں ہندوستان 97ویں نمبر پر ہے اور خوراک کی کمی کی وجہ سے38.7فیصد یعنی پانچ سال سے کم عکر کے ہندوستانی بچوں کی نشوونما متاثر ہے۔ انٹر نیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی، گلوبل ہنگر انڈیکس2016ء کے مطابق ملکوں کو صفر سے100کے درمیان پوائنٹس دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے چین29ویں ، نیپال72ویں، میانمار75ویں،سری لنکا84ویں، بنگلہ دیش90ویں اور پاکستان 107ویں مقام پر ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دنیا میں ہر روز79کروڑ 50لاکھ افراد بھوکے ہی سوجاتے ہیں ۔ عوام کو در پیش خوراک کی کمی اور بھوک کے خاتمے کی موجودہ شرح کو مد نظر رکھاجائے45ممالک میں جن میں ہندوستان ، پاکستان، ہیٹی، یمن اور افغانستان بھی شامل ہیں،2030ء تک اسکور معتدل سے پریشان کن سطح پر پہنچ جائے گا ۔ ترقی پذیر ممالک میں2000کے بعد بھوک کی شرح میں29فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، تاہم2030تک بھوک کو جڑ سے ختم کرنے کے بین الاقوامی ہدف کو پورا کرنے کے لئے کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ امریکہ نشین انٹر نیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر جنرل شینگین فین کا کہنا ہے کہ ملکوں کو بھوک کے خاتمے کے لئے اقدامات کی رفتار بڑھانی ہوگی اگر وہ چاہتے ہیں کہ2030کا عالمی ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔7ممالک میںبھوک کی سطح انتہائی پریشان کن ہے ، جب جمہوریہ وسطی افریقہ، چاڈ اور زمبیا میں یہ شرح بد ترین سطح پر ہے ۔ انڈیکس کے مطابق جمہوریہ وسطی افریقہ اور زمبیا میں نصف کے قریب آبادی، جب کہ چاڈ میں ہر تین میں سے ایک شخص کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ43ممالک میں جن میں ہندوستان، نائیجیریا اور انڈونیشیا بھی شامل ہیں ، بھوک کی سطح سنگین سطح پر ہے ۔ جنرل شینگین فین نے کہا کہ دنیا سے بھوک کا خاتمہ کرنا بالکل ممکن ہے لیکن یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس مقصد کے حصول کے لئے بطور حکومت، پرائیوٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی اپنا وقت اور سرمایہ خرچ کریں ۔ قابل تسلسل ترقی کے اہداف(اید ڈی جیز) میں عالمی رہنماؤں نے2030تک دنیا سے بھوک ، غربت اور عدم مساوات کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے ۔ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ اپنا سالانہ انڈیکس فلاحی تنظیموں کنسرن ورلڈ وائڈ اور ویلتھنگر ہیلف کے اشتراک سے تیار کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ہر روز79کروڑ50لاکھ افرا د بھوکے ہی سوجاتے ہیں۔ انڈیکس کے مطابق افریقہ میں بھوک کی شرح سب سے زیادہ ہے ، جب کہ جنوبی ایشیاء اس سے تھوڑا پیچھے ہے۔

India ranks grim 97 of 118 countries on Global hunger Index

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں