ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کا خیر مقدم - وزارت خارجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-28

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کا خیر مقدم - وزارت خارجہ

27/نومبر
نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان نے جمعرات کے دن کہا کہ وہ پاکستان کو ہارٹ آف ایشیا( ایچ او اے) کانفرنس میں شرکت کے لئے خیر مقدم کرتا ہے جو کہ4دسمبر کو امرتسر میں منعقد ہونے والا ہے ، حالانکہ سرکاری طور پر پڑوسی ملک کی جانب سے اس کانفرنس میں شرکت کی توثیق نہیں کی گئی ہے ۔ ہمیں پاکستان کی جانب سے سرکاری طور پر اس میں شرکت کی توثیق نہیں کی گئی، وزارت برائے خارجی امور کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ ہند۔ پاک کی اس باہمی اجلاس میں بات چیت ہوگی جو کہ پاکستان کے مشیر برائے خارجی امور سرتاج عزیز نے اعلان کیا کہ ان کا ملک اس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے ساتھ ہی ایچ او اے ایک وزارتی سطح ک اجلس ہے اور یہ ایک متحدہ کانفرنس ہے جس میں افغانستان کی خوشحایل امن، ترقی اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی ۔ ہم یقینی طور پر تمام مماکل کا امرتسر میں خیر مقدم کریں گے کیونکہ ہم افغانستان کی خوشحایل اور امن کے لئے مکمل طو ر پر پر عزم ہیں۔ ایچ او اے کا طریقہ کار بہت اہمیت رکھتا ہے تاکہ محض حالات کے لئے بین الاقوامی برداری کیسے کام کرتی ہے ۔ ہم پاکستان کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں، انہوںنے کہا کہ جب کہ 40سے زائد ملکوں اور آرگنائزیشنوں کی اس اجلس میں شرکت کی توقع کرتا ہے ۔ گزشتہ سال دسمبر میں ایچ او اے کا اجلاس پاکستان کی میزبانی میں ہوا تھا اور وزیر برائے خارجی امور سشما سورا نے شرکت کرتے ہوئے سرتاج عزیز سے ملاقات کی تھی ۔ دونوں جانب سے وسیع تر باہمی بات چیت( سی بی ڈی) کی بحالی کا اعلان کیا گیا جوکہ بعد ازاں دہشت گرد حملوں بشمول پٹھان کوٹ حملہ جو کہ پاکستان سے تعلق رکھنے واے گروہ کی جانب سے کیا گیا کے باعث شروع نہیں ہوسکا۔ ہندوستان نے حال ہی میں سارک اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جو کہ اسلام آباد میں ہونے والا تھا۔ پاکستان کی جانب سے تسلسل سے کے ساتھ سر حد پار دہشت گردی جس میں اری حملہ بھی شامل ہے ، ہندوستان نے کہا کہ موجودہ حالات میں وہ سارک اجلس میں شرکت نہیں کرسکتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں