جی ایس ٹی کونسل اجلاس - آمدنی کے نقصان کی شکار ہونے والی ریاستو ں کو معاوضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-19

جی ایس ٹی کونسل اجلاس - آمدنی کے نقصان کی شکار ہونے والی ریاستو ں کو معاوضہ

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کے تیسرے الجاس کے دوران اس بارے میں اتفاق رائے ہوگیا کہ جی ایس ٹی پر عمل آوری کے بعد جن ریاستوں کو آمدنی کا نقصان ہوگا ۔ اس کے معاوضہ کی شرح کس قدر رہے گی ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تاہم مختلف اشیاء اور خدمات کے لئے ٹیکس کی شرحوں کے بارے میں ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا ۔ وزیر فینانس نے جو وگیان بھون دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کے تیسرے اجلاس کے پہلے دن کے مباحث کے نتائج سے اخباری نمائندوں کو واقف کرارہے تھے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے اس بارے میں بھی اتفاق رائے کرلیا کہ جی ایس ٹی پر عمل آوری سے جن ریاستوں کو آمدنی کا نقصان ہوگا ان کی آمدنی کا اصول کیسارہیگا۔ انہوں نے کہا کہ آمدنی کے نقصان کی شکار ہونے والی ریاستوں کے لئے معاوضہ کا بنیادی سال2015-16رہے گا اور شرحیں14فیصد رہیں گی ۔ کونسل نے اتفاق رائے کے دوران ساتھ ہی ساتھ آمدنی میں اضافہ کے اصول کو بھی قطعیت دے دی ۔ جس کی بنیاد پر حسابات کئے جائیں گے ۔ جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرحوں کے ڈھانچہ کے سلسلہ میں پانچ اختیارات کو اجلاس کے دوران جی ایس ٹی کونسل میں پیش کیا گیا ۔ انہوںنے وضاحت کی کہ کونسل اس پر اپنے مباحث کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اتفاق رائے کے ساتھ قطعیت دے گی جیسا کہ دوسرے امور پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر معاملہ پر اتفاق رائے حاصل کیا گیا ہے اور مزید مباحث میں بھی ایسا کیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں