ہندوستانی فضائیہ کسی بھی خطر ہ سے نمٹنے کے لئے تیار - ایر چیف مارشل اروپ راہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-09

ہندوستانی فضائیہ کسی بھی خطر ہ سے نمٹنے کے لئے تیار - ایر چیف مارشل اروپ راہا

ہندون(غازی آباد)، نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل اروپ راہا نے آج پر زور الفاظ میں کہا کہ اندین ایر فورس کسی بھی خطرہ کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ ایر چیف نے جو آج84ویں یو م فضائیہ کے موقع پر فضائی سپاہیوں سے خطاب کررہے تھے کہا ہم کسی بھی خطرہ سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ کو قابل بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ہم کسی بھی چیالنج سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پٹھان کوٹ ہوائی اڈہ اور اوڑی آرمی کیمپ پر دہشت گردانہ حملوں کے پس منظر میں کیا ہے ۔ انڈین آرمی نے ان حملوں کا انتقام ل ینے کے لئے خط قبضہ پر دہشت گردوں کے جمع ہوکر کارروائی کے لئے نکلنے کے مقامات پر تیز رفتار اور نپے تلے حملے کئے ہیں ۔ پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں شدت کے ساتھ یہ یاد دلاتا ہے کہ ہم کیسے دور میں رہ رہے ہیں۔ قبل ازیں فضائیہ کے سربراہ نے انڈین ایر فورس کے عہدیداروں اور جوانوں کو ان کے کارہائے نمایاں اور غیر معمولی انداز میں فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی نبھانے پر بہادری اور شجاعت کے میڈلس عطا کئے ۔ آرمی چیف جنرل تلبیر سنگھ سہاگ اور نیوی کے سربراہ چیف اڈمیرل سنیل لامبا بھی مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اس یادگار دن کی تقاریب میں شریک تھے ۔ کرکٹ کی دنیا کی افسانوی شخصیت سچن تنڈولکر بھی جن کو گروپ کیپٹن کا اعزازی رتبہ عطا کیا گیا اس موقع پر موجود تھے ۔
نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی فضائیہ کو اس کی84ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ صدر جمہوریہ نے ایک پیام میں کہا کہ قوم کو ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت پر ناز ہے ۔ وزیر اعظم نے توئٹ کیا ’’میں انڈین ایر فورس کے جانبازوں اور ان کے خاندانوں کو ایر فورس ڈے کے موقع پر سلام کرتا ہوں۔ ہمارے آسمانوں کی حفاظت پر آپ کا شکریہ، آپ کی ہمت پر ہندوستان کو فخر ہے ۔‘‘
نئی دہلی ۔
یو این آئی
انڈین ایر فورس نے آخر کار سوشیل میڈیا پر اپنی اننگز شروع کردی ہے اور اپنے84ویں یوم تاسیس پر آج اپنا فیس بک پیچ کا آغاز کردیا ہے ۔ انڈین ایر فورس نے اپنے پروفائل پیج کر’’سزا دینے کی طاقت‘‘ کے نصب العین کے ساتھ اپڈیٹ کیا ہے اور اس کی فرنٹ لائن پر طیارہSu-30MKIکو پیش کیا ہے ۔ پیج پر شروع شروع م یں جو پوسٹ کئے گئے ہیں ان میں فضائیہ کے سربراہ اروپ راہاکا مبارکبادی کا پیام بھی شامل ہے اور ایک مختصر سی فلم بھی پیج پر پوسٹ کی گئی ہے ۔

Force prepared to take up any challenge: IAF chief Arup Raha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں