ملک میں 42.7 فیصد مسلمان ناخواندہ - 2011 مردم شماری اعداد و شمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-02

ملک میں 42.7 فیصد مسلمان ناخواندہ - 2011 مردم شماری اعداد و شمار

نئی دہلی
یو این آئی
ملک میں تعلیم سے محرومی کے معاملہ میں مسلمان سب سے آگے ہیں ۔ تعلیمی مردم شماری سے پتہ چلتا ہے کہ 42.7فیصد مسلمان ناخواندہ ہیں ۔ جب کہ جین پڑھائی لکھائی میں سب سے آگے ہیں ان کے ہاں86.4فیصد لوگ خواندہ ہیں ۔ کل تعلیمی سطح پر مذہی فرقوں کی حالت کے بارے میں2011ء کی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں جس سے یہ منظر سامنے آیا ہے ۔ کل ملا کر ملک میں36.9فیصد لوگ ناخواندہ ہیں ۔ اگر مذہبی فرقوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو36.4فیصد ہندو،32.5فیصد سکھ،28.2فیصد بود ھ اور25.6فیصد عیسائی ناخواندہ ہیں ۔ عیسائی فرقہ کے74.3فیصد لوگ پڑھے لکھے ہیں، بودھ 71.8فیصدسکھ،67.5فیصد ہندو،63.3فیصد مسلمان 57.3فیصد ہیں۔ تمام فرقوں کو دیکھا جائے تو محض5.63فیصد مرد لوگ ہی گریجویشن یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں ان میں سے بھی61.6فیصد مرد اور38.4فیصد خواتین ہیں ۔ مسلمانوں میں گریجویٹ یا اس سے آگے پڑھائی کرنے والوں کی تعداد محض2.75فیصد ہے ان میں سے36.65فیصد خواتین ہیں ۔ جب کہ جین فرقہ میں یہ شرح سب سے زیادہ25.65فیصد ہے ۔ ان میں سے44.8فیصد خواتین ہیں۔ عیسائیوں میں یہ تعداد8.84[خواتین 49.8 ] سکھوں میں6.39 فیصد [49.7 فیصد خواتین] اور ہندوں میں5.98 فیصد ہے جن میں سے37.5 فیصد خواتین ہیں۔

42.7% of Muslims Illiterate, Reveals 2011 Census Data

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں