وزیراعظم مودی اچانک اقلیتوں کے ترجمان بن گئے - ڈگ وجئے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-28

وزیراعظم مودی اچانک اقلیتوں کے ترجمان بن گئے - ڈگ وجئے سنگھ

بنگلورو
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی پر اقلیتوں کے بارے میں اپنے موقف کو بدل دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج چیف منسٹر گجرات کے طور پر مودی کے رول پر اعتراض کیا اور اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ وہ اچانک اقلیتی طبقہ کے ترجمان بن گئے ہیں ۔ کوزی کوڈ میں بی جے پی کی قومی کونسل کے اجلاس میں جس کا اتوار کو انعقاد عمل میں آیا تھا، مودی کے ان ریمارکس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ مسلمان ہمارے اپنے ہیں ، جنرل سکریٹری کانگریس نے سوال کیا کہ مودی نے اقلیتوں کو اس وقت خود اختیاری کیوں نہیں فراہم کی تھی جب وہ 2001ء سے2014ء تک گجرات کے چیف منسٹر تھے۔ انہوں نے بنگلورو میں کانگریس کے اجلاس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا : وزیر اعظم ہماری زبان بول رہے ہیں ۔ یہ جان کر کافی تعجب ہوتا ہے کہ نریندر مودی یکایک اس ملک میں اقلیتی طبقہ ے ترجمان بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا اقلیتوں کی دلجوئی ایک ایسا الزام ہے جو ہماے پر عائد کیاجاتا رہا ہے اب نریندر مودی اقلیتوں کو خود اختیاری عطا کی باتیں کررہے ہیں ۔ کیا انہوں نے اس وقت اقلیتوں کو خود اختیاری عطا کی تھی جب وہ گجرات کے چیف منسٹر تھے ۔ کیا انہوں نے گجرات کے فرقہ وارانہ ہنگاموں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی تھی ۔ انہوں نے دریافت کیا کیا یہ وہی فرد نہیں ہے جس نے گجرات کے مسلمانوں کو اسکالر شپ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جس کو حکومت ہند کی جانب سے منظور کیا گیا تھا ۔ کیا یہ وہی فرد نہیں ہے جس نے گجرات کے فرقہ وارانہ ہنگاموں کے متاثرین کی باز آباد کاری سے انکار کردیا تھا ۔ کیا یہ وہی فرد نہیں ہے جس نے گجرات کے فرقہ وارانہ ہنگاموں کے سلسلہ میں قانونی کارروائی میں تحریف کی تھی ۔ کیا یہ موقف میں بالکل تبدیلی نہیں ہے ۔ یوری دہشت گردانہ حملہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر پر تبصرہ سے انکار کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہا ہم سلامتی کے امور پر کوئی سیاست نہیں کرتے۔

Modi has suddenly become 'spokesman' for minorities: Digvijay

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں